spot_img
Friday, August 12, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsچین نے چاند پر پانی ڈھونڈ لیا

چین نے چاند پر پانی ڈھونڈ لیا

- Advertisement -
- Advertisement -

چین نے چاند پر پانی کے آثار ڈھونڈ لیے ہیں، چینی سائنسدانوں نے چٹانی نمونوں میں H2O یعنی پانی کی نشاندہی کی ہے۔

چنگ اے۔5 کی چاند کی سطح پر اترنے والی گاڑی کے جمع کردہ چٹانی نمونوں سے یہ تحقیق سامنے آئی ہے،  نیچر کمیونیکیشن جریدے کی اشاعت کے ایک مقالے میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ چاند گاڑی دسمبر 2020 میں چاند پر اتری اور ریگولیٹ کے نام سے پہچانی جانے والی 1،7 کلو گرام لونر مٹی اور چٹانی ٹکڑوں  کو جمع کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی اسکوپک اور سیٹلائٹ مشاہدے سے ثابت ہوتا ہے کہ چاند پر پانی چٹانوں میں ہائیڈروکسل یا پھر H20 کی شکل میں پایا جاتا ہے۔

سائنس دانوں کو امید ہے کہ مستقبل میں دنیا کے سیٹلائٹ کو کالونی بنانے کے لئے خلاء باز اپنے لئے پانی اور آکسیجن  کی پیداوار کے لئے ماحول سے مالیکیولر آکسیجن اور ہائیڈروجن کی کشید کر سکیں گے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts