spot_img
Thursday, August 18, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsایشیا کپ کی تاریخوں میں ردو بدل پر غور

ایشیا کپ کی تاریخوں میں ردو بدل پر غور

- Advertisement -
- Advertisement -

سری لنکا سے ایشیا کپ یو اے ای منتقل ہونےکے بعد ایونٹ کی تاریخوں میں ردو بدل پرغور کیا جارہا ہے۔

ایشیاکپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہے اور ایونٹ یو اے ای میں ہوگا، سری لنکا کرکٹ نےحالات کے باعث ایشیا کپ ملک میں نہ کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سری لنکا کرکٹ، ایشین کرکٹ کونسل اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے درمیان بات چیت جاری ہے، تینوں فریقین باہمی مشاورت سے شیڈول کو حتمی شکل دینےمیں مصروف ہیں جب کہ ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے ایونٹ جلد شروع کرنےکی تجویز دی ہے۔

ذرائع  کے مطابق ایشیاکپ 24 اگست سے10 ستمبر تک کرانے کی تجویز بھی سامنےآئی ہے جب کہ اعلان کردہ تاریخوں کے مطابق ایشیاکپ 27 اگست سے11 ستمبر تک کھیلا جانا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تینوں فریقین اگلے دو سے تین روز میں تمام معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے پرامید ہیں۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts