- Advertisement -
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ شرح نمو کا تخمینہ 3.4 فیصدتھا اور گزشتہ سال کی شرح نمو 5.7 فیصد رہی ، گزشتہ 14 سال میں یہ شرح نمو سب سے زیادہ رہی.

انہوں نےکہا کہ کورونا کے باوجود 14 سال میں گزشتہ سال تیزی سے ترقی کی گئی، کورونا سے دنیا کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی لیکن عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت نے ترقی کی، اکنامسٹ جریدے کے معاشی انڈیکس میں پاکستان دوسرے نمبرپر ہے، پاکستان کی صنعت اور زرعی پیداوارمیں بہتری آئی ہے۔
- Advertisement -