spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsملک معاشی تباہی میں داخل ہوگیا، کسی دن سری لنکا بن سکتا...

ملک معاشی تباہی میں داخل ہوگیا، کسی دن سری لنکا بن سکتا ہے: شیخ رشید

- Advertisement -
- Advertisement -

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ پاکستان معاشی تباہی میں داخل ہوگیا اور کسی دن سری لنکا بن سکتا ہے۔

اسلام  آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد کیا ہے ،کل نہیں تو پرسوں پرویز الٰہی  وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھائیں گے، چوہدری شجاعت پرویزالٰہی کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری خرید و فروخت کی منڈی لگاتے ہیں،  مجھے چوہدری شجاعت کے پاس بھی جانا پڑا توجاؤں گا۔

شیخ رشید نے سوال کیا کہ موجودہ حکومت کو 3 ماہ ہوگئے ہیں، نوازشریف کیوں نہیں آرہے؟ 

سابق وزیر داخلہ  کا کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کے حق میں درخواست دائر کی ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے کوئی نہیں روک سکتا،  ان کا ملک پر اتنا ہی حق ہے جتنا کسی اور کا،  نیب قوانین میں ترمیم کے خلاف بھی آنا چاہتے تھے لیکن عمران خان نے اس کی اپیل دائر کردی ہے۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر جاری  بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان معاشی تباہی میں داخل ہوگیا ہے، کسی دن سری لنکا بن سکتا ہے، گندم،گھی اور پیٹرول کیسے خریدا جائے گا،قرضوں کی ادائیگی کیسے ہوگی؟

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام معاشی قیامت کو جنم دے رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف  تخت لاہور نہیں، حکومت نہیں ملک بچائیں ورنہ گھر جائیں،  نومبرتک الیکشن میں جانا چاہیے، اکتوبر نومبر میں عام انتخابات کے علاوہ کوئی حل نہیں، پھر کوئی بھی حکومت نہیں کر پائے گا۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts