spot_img
Friday, October 7, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsافغانستان سےدرآمد ہونے والے پھلوں اور میوہ جات پر کسٹم ڈیوٹی بڑھادی...

افغانستان سےدرآمد ہونے والے پھلوں اور میوہ جات پر کسٹم ڈیوٹی بڑھادی گئی

- Advertisement -
- Advertisement -

افغانستان سے پاکستان درآمد ہونے والے  پھلوں اور میوہ جات پر کسٹم ڈیوٹی بڑھادی گئی۔ اضافی ٹیکسز کی باعث قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگا۔

کسٹم حکام کے مطابق کسٹم  ڈیوٹی اور ٹیکسز کا نفاذ ہوچکا ہے جو 21 فروری 2023 تک  نافذ العمل  رہے گا۔

سیب  پر فی ٹن 59 ہزار، انگورکی  فی ٹن درآمد پر 42ہزار 811 روپے ڈیوٹی بڑھادی گئی۔ انار پر60ہزار 842 ، خوبانی پر 33 ہزار 527 روپے ڈیوٹی بڑھائی گئی ہے۔

تاجر برادری نے ٹیکسز میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے  احتجاج کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افغانستان سے پھلوں کی  درآمد روک دی گئی ہے۔ طور خم بارڈر پر تازہ  پھلوں کی سیکڑوں گاڑیاں کھڑی ہیں۔

تاجر برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ کسٹم ڈیوٹی کو کم کرکے تجارت کو فروغ دیا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث  پھلوں کے باغات اور فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔  درآمد پر اضافی ٹیکسز کے باعث پھلوں کی قیمتیں 50 سے 100 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts