spot_img
Thursday, August 18, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsعمران خان کو فارغ کرنا اتنا ہی مشکل ہے جتنا نواز شریف...

عمران خان کو فارغ کرنا اتنا ہی مشکل ہے جتنا نواز شریف کو ایماندار ثابت کرنا: فواد چوہدری

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فارغ کرنا اتنا ہی مشکل ہے جتنا نواز شریف کو ایماندار ثابت کرنا۔

فواد چوہدری  نے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوں ورنہ پھر ہمیں کوئی راست اقدام کرنا پڑے گا، یہ ملک رانا ثناء اللہ کا نہیں کہ پورا اسلام آباد بلاک کردیا۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  عمران خان کو فارغ کرنا اتنا ہی مشکل ہے جتنا نواز شریف کو ایمان دار ثابت کرنا۔

یاد رہے کہ  گزشتہ روز تحریک انصاف  نے  الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد کے ریڈ زون اور  الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر بھی احتجاج کیا تھا۔

 پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے اسلام آباد کا ریڈ زون سیل کردیا گیا تھا،  داخلی راستوں پر کنٹینر لگاتے ہوئے مظاہرین اور غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی کردی گئی تھی۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts