spot_img
Monday, August 15, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsدعا زہرہ اور شوہر کراچی منتقل، آج عدالت میں پیش کیا جائیگا

دعا زہرہ اور شوہر کراچی منتقل، آج عدالت میں پیش کیا جائیگا

- Advertisement -
- Advertisement -

کراچی: چشتیاں سے حراست میں لی گئی دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر کو کراچی منتقل کر دیا گیا

پولیس حکام کے مطابق دعا زہرہ کو ویمن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ دعا زہرہ کا شوہر ظہیر اے وی سی سی کی حفاظتی تحویل میں ہے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ اور اس کے شوہر کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا

دوسری جانب حکومت سندھ نے بھی دعا زہرہ کو آج ہی عدالت میں پیش کرنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ کوپیش کرکے بیان ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں، عدالت دعا زہرہ کو آج ہی پیش کرنے کی اجازت دے

یاد رہے کہ اپریل میں کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کو تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد گزشتہ روز چشتیاں سے بازیاب کروایا گیا تھا، دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر کو لاہور کی سی آئی اے پولیس نے ایک وکیل کے گھر سے حراست میں لیا تھا

سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو بازیاب کروا کے 10 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts