spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsسپر اسٹور میں لگی آگ کے باعث متاثرہ عمارت میں رہائشیوں کا...

سپر اسٹور میں لگی آگ کے باعث متاثرہ عمارت میں رہائشیوں کا داخلہ جرم

- Advertisement -
- Advertisement -

کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے جیل چورنگی پر واقع سپر اسٹور میں لگنے والی آگ سے متاثرہ عمارت کےکسی بھی رہائشی کا عمارت میں داخل ہونا جرم قرار دے دیا

ضلعی انتظامیہ کے مطابق عمارت کا کوئی بھی رہائشی بلڈنگ میں داخل ہونے پر جرم کا مرتکب ہوگا،لہٰذا عمارت میں داخل ہونےکی کوشش پر ایف آئی آر درج کی جائےگی

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ عمارت کے مرکزی دروازے پر تالےلگا دیےگئے ہیں اور عمارت کے تمام راستوں پر سکیورٹی گارڈ تعینات کردیےگئے ہیں

ضلعی انتظامیہ تو عمارت کو ناقابل رہائش قرار دے چکی ہے جب کہ ایس بی سی اے کولنگ کا عمل مکمل ہو جانے کے بعد عمارت کے قابل رہائش ہونے کا فیصلہ کرے گی

76گھنٹے تک بھڑکنے والی شدید آگ کے باعث بیسمنٹ کی چھت بری طرح متاثر ہوئی جبکہ دیواروں اور بیسمنٹ کے فرش پر دراڑیں بھی پڑگئیں جن میں سے دھواں خارج ہوتے دیکھا گیا ہے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی آرکیٹیکچر اینڈ انجینیئرنگ ٹیم نے متاثرہ عمارت کا دورہ کیا اور معائنے کے بعد بتایا کہ عمارت کے تمام پلرز ٹھیک ہیں، کولنگ کے بعد مٹیریل ٹیسٹنگ ہوگی جس کے نمونے لاہور بھیجے جائیں گے، فائنل رپورٹ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ عمارت رہنے کے قابل ہے یا نہیں

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts