spot_img
Monday, August 15, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsبھارت کے پانی چھوڑنے سے پنجاب میں سیکڑوں دیہات زیر آب آ...

بھارت کے پانی چھوڑنے سے پنجاب میں سیکڑوں دیہات زیر آب آ گئے، ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ

- Advertisement -
- Advertisement -

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں دیہات زیر آب آ گئے ہیں اور ہزاروں ایکڑ  پر کاشت کی ہوئی چاول سمیت دیگر  فصلیں مکمل تباہ ہو گئی ہیں۔

بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی سے دریائے راوی، دریائے اوج، نالہ بئیں، نالہ ڈیک اور نالہ بسنتر بپھر گئے، بہاولپور اور جھنگ کےقریب دریائے چناب میں نچلےدرجے کا سیلاب آ گیا۔

سیلابی صورتحال کے نتیجے میں سیکڑوں دیہات اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں سیلابی پانی کی زد میں آگئی۔

دوسری جانب گاج ندی میں طغیانی کےبعد کاچھو کے زیرآب علاقوں کا ایک ہفتہ بعد بھی زمینی رابطہ بحال نہ ہو سکا۔

دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے بعد کوٹ مٹھن کے مقام پر دریائے سندھ سے 3 لاکھ 70 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان کےعلاقے دتہ خیل میں شدید بارشوں سے دریائے ٹوچی میں بھی سیلابی ریلے سے کئی مقامات پر حفاظتی بند ٹوٹ گئے ہیں۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts