spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsکوشش ہے آج سے ہی پیٹرول کی قیمتیں کم ہوجائیں: مفتاح اسماعیل

کوشش ہے آج سے ہی پیٹرول کی قیمتیں کم ہوجائیں: مفتاح اسماعیل

- Advertisement -
- Advertisement -

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کوشش ہے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہی کردیں۔

ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار ہوگئی، وقت اور قیمت کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے تاہم کوشش ہے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہی کردیں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر 5 اور 10 روپے کی جو لیوی لگائی وہ برقرار رہے گی۔

وزیر  خزانہ کا  کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کی خبروں کی وجہ سے ڈیلروں نے خریداری کم کردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا میں حالات اس لیے خراب ہوئے کہ انہوں نے مشکل وقت پر مشکل فیصلے نہیں کیے، اب پاکستان ایک نارمل ملک کی طرح چل رہا ہے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts