spot_img
Monday, August 15, 2022
spot_img

-

ہومLatest News’الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا آلہ کار بن چکا، امید ہے...

’الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا آلہ کار بن چکا، امید ہے عدالت فیصلہ کالعدم کر دے گی‘

- Advertisement -
- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پی ڈی ایم کے آلہ کار بن چکے ہیں۔

فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کو پی ڈی ایم کا آلہ کار قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عجلت میں دو فیصلے سنائے، ریفرنس حکومت کو بھیجنے کی بات بعد میں فیصلے میں شامل کی گئی۔

تحریک انصاف کے رہنما نے امید ظاہر کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم کر دے گی۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے بھی الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا ذیلی ادارہ بن چکا ہے، جن لوگوں کو غیر ملکی بنایا جا رہا وہ تمام لوگ پاکستانی ہیں، جب معاملہ عدالت پہنچے گا تو کلین چٹ مل جائے گی۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی جانب سے ریڈ زون میں داخل ہونے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے سے متعلق بیان پر اسد عمر نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو بڑھکیں مارنے کا بڑا شوق ہے، وہ ایسی باتیں کرتے رہتے ہیں۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts