spot_img
Monday, September 26, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsکسی کا باپ بھی خان کو گرفتار نہیں کرسکتا، وہ مرد ہے...

کسی کا باپ بھی خان کو گرفتار نہیں کرسکتا، وہ مرد ہے بھاگے گا تھوڑی: پرویز خٹک

- Advertisement -
- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے عمران خان کے بنی گالہ سے چلے جانے کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان کی رہاش گاہ بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے لیے پیغام میں کہا کہ ‘کسی کا باپ بھی عمران خان کو گرفتار نہیں کرسکتا’۔

پرویز خٹک سے صحافی نے سوال کیا کہ ‘کہیں آپ عمران خان کو لینے تو نہیں جارہے، وہ کہیں خیبر پختونخوا تو نہیں جائیں گے؟’

جواب میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا ‘وہ کے پی کے کیوں جائیں گے؟ وہ مرد ہے بھاگے گا تھوڑی’۔

خیال رہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کا امکان ہے جس کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین نے ضمانت کے لیے عدالت سے بھی رجوع کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ جانے والا راستہ غیرمتعلقہ افراد کیلئے بند کردیا گیا ہے  اور صرف عمران خان کےقریبی لوگوں اورعلاقہ مکینوں کو داخلےکی اجازت ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے میں گرفتاری سے بچنےکیلئے بنی گالا میں موجود نہیں ہیں۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts