spot_img
Tuesday, September 27, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsآئی فون کے خالق کی بیٹی کو بھی آئی فون 14 پسند...

آئی فون کے خالق کی بیٹی کو بھی آئی فون 14 پسند نہیں آیا؟ کیوں؟

- Advertisement -
- Advertisement -

ایپل نےآئی فون 14 سیریز کو لانچ کیا جس کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین اسے آئی فون 13 کی کاپی قرار دے رہے ہیں۔

آئی فون 14 کو لے کر سوشل میڈیا صارفین نے طرح طرح کی میمز بنانی شروع کردیں وہیں ایپل کے سابق سی ای او اسٹیو جابز کی بیٹی ایو جابز بھی پیچھے نہ رہیں۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر آئی فون 14 کے نئے فون کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک میم شیئر کی جس میں ایک موٹا شخص اپنی نئی شرٹ دکھا رہا ہے لیکن یہ شرٹ بھی بلکل ویسی ہی ہے جیسی  شرٹ اس نے پہلے ہی پہنی ہوئی ہے۔

ایو جابز نے اپنی پوسٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آج ایپل کی جانب سے آئی فون 14 کے لانچنگ کے اعلان کے بعد اپنا آئی فون 13 اپگریڈ کرتے ہوئےـ

نئے فون میں سیٹلائیٹ کے ذریعے ایمرجنسی میسیج بھیجنے کا فیچر شامل ہے جبکہ اس میں کریش ڈٹیکشن سمیت دیگر اہم فیچرز بھی شامل کیے ہیں۔

آئی فون 14 کی قیمت 799 ڈالرز اور آئی فون 14 پلس کی قیمت 899 ڈالرز مقرر کی گئی ہے، دونوں ہی ماڈل 9 ستمبر سے پری آرڈر پر دستیاب ہوں گے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts