spot_img
Friday, September 30, 2022
spot_img

-

ہوماہم خبریںسیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا ہے، امداد کی اپیل پر امریکی...

سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا ہے، امداد کی اپیل پر امریکی صدر کا مشکور ہوں، وزیر اعظم

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کی اپیل پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سیلاب زدگان کی حالت زار کو اجاگر کرنے پر امریکی صدر جوبائیڈن کا مشکور ہوں، امریکی صدر نے دنیا سے سیلاب متاثرین کے لیے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا ملک پاکستان اس وقت شدید سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہا ہے جبکہ سیلاب میں پھنسے ہوئے خواتین اور بچوں کی فریاد پر اقوام متحدہ کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیلاب سے شدید متاثر ہوا ہے اور عالمی برادری کو پاکستان کی مدد کرنی چاہیے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے موسمیاتی تبدیلی کو عالمی دنیا کے لیے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، اس کا زیادہ تر حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور پاکستان کو اس وقت سب کی مدد کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts