spot_img
Monday, August 8, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsججز کو پلاٹ دینے کیخلاف فیصلے کے حوالے سے فواد چوہدری کے...

ججز کو پلاٹ دینے کیخلاف فیصلے کے حوالے سے فواد چوہدری کے الزامات پر فروغ نسیم کا ردعمل

- Advertisement -
- Advertisement -

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فروغ نسیم کا ججز کو پلاٹ دینے کے خلاف فیصلے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے الزامات پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فروغ نسیم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والوں کو جھوٹ بولنے دیں،ججوں کے پلاٹس سے متعلق اگر کابینہ کا کوئی فیصلہ ہے تو فواد چوہدری دکھا دیں۔

فروغ نسیم نے کہا کہ ججوں کے پلاٹس،پنشن اور لاپتا افراد سے متعلق فواد چوہدری اورشیریں مزاری کی باتیں درست نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کوئی ایسا کابینہ کا فیصلہ دکھا دیں کہ جس میں یہ کہا گیا ہو کہ ججز کو پلاٹ نہیں دینا اور میں نے وہ فیصلہ روک دیا۔ایسا کوئی کابینہ کا فیصلہ  نہیں کہ ججز کی پنشن کم کردیں۔ پنشن تو صدارتی حکم کے تحت مل رہی ہے اُسے صدر عارف علوی سے ختم کروادیں۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ جسٹس فائز عیسیٰ سے متعلق ریفرنس دائر کرنے کا عمران خان نے کہا تھا،وہ اس موضوع سے متعلق مزید بات نہیں کرنا چاہتے،سب کے مفاد میں ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ ریفرنس پر بات نہ کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہماری حکو مت میں کابینہ نے ججز کو پلاٹ دینے کے خلاف فیصلہ کیا تھا لیکن فروغ نسیم نے اس پر عملدرآمد سے انکار کردیا تھا۔

فواد چوہدری نے الزام لگایا تھا کہ فروغ نسیم نے کابینہ کے فیصلہ پر عملدرآمد روکتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے روز عدالت میں پیش ہونا ہے ،میں ججز کا سامنا کیسےکروں گا؟

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں فروغ نسیم نے وزیر قانون کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts