spot_img
Thursday, October 6, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsاسلام آباد ائیرپورٹ پر فردوس عاشق اعوان کو دبئی جانے سے روک...

اسلام آباد ائیرپورٹ پر فردوس عاشق اعوان کو دبئی جانے سے روک دیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

امیگریشن حکام نے پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق کو بیرون ملک جانے سے روک دیا اور ان کا بلیو پاسپورٹ بھی ضبط کرلیا۔

سابق وزیر اطلاعات و پی ٹی آئی کی رہنما فردوس عاشق اعوان اسلام آباد ایئرپورٹ سے بیرون ملک جارہی تھیں، انہیں بلیو پاسپورٹ پر سفر کرنے کی کوشش پر امیگریشن حکام نے روکا اور آف لوڈ کر دیا۔

فردوس اعوان پرواز ای کے 615 پر دبئی جارہی تھیں جہاں سے انہوں نے کینیڈا جانا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق فردوس عاشق اعوان کے پاس بلیو پاسپورٹ تھا جبکہ وہ اس کا اختیار نہیں رکھتیں، ان کا پاسپورٹ قبضے میں لے لیا گیا ہے، فردوس عاشق اعوان پاسپورٹ قبضے میں لیے جانے اور آف لوڈ کیے جانے کے بعد واپس روانہ ہوگئیں۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts