spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsخواجہ سعد رفیق کے عمران خان پر پانچ الزامات

خواجہ سعد رفیق کے عمران خان پر پانچ الزامات

- Advertisement -
- Advertisement -

لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے پہلا الزام عائد کیا کہ اگر عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نہ آتی تو ای وی ایم کے ذریعے دو تہائی اکثریت دلوائی جانی تھی۔

انہوں نے دوسرا الزام لگایا کہ افواج پاکستان میں مرضی کی تقرریاں کرنا تھیں، تیسرا الزام عدلیہ میں خرابی پیدا کرنے سے متعلق تھا۔

سعد رفیق نے چوتھا الزام لگایا کہ ملک میں ریموٹ کنٹرول صدارتی نظام لانا تھا، پانچواں الزام، آئينی اور جمہوری بنیادوں پر حملہ کیا جانا تھا۔

وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ ہم نے تصور بھی نہیں کیا تھا کہ آئینی تبدیلی کے پیر نہیں لگنے دیے جائیں گے اور اس کے خلاف سازش جاری رہے گی، سازش میں عمران اکیلا نہیں ہو گا اس کے سہولت کار بھی ہوں گے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts