spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsسیلاب متاثرین ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، کوتاہی برداشت نہیں کروں گا،...

سیلاب متاثرین ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، وزیر اعظم

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے اقدامات کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین ہماری طرف دیکھ رہے ہیں اس لیے کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے متاثرین کی امداد اور رقوم کی تقسیم پر ہر 48 گھنٹے بعد پیش رفت سے متعلق رپورٹ دینے کا حکم دیا اور بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار، کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ میں رقوم کی تقسیم کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے متاثرین کی امداد کا عمل مربوط، مؤثر اور تیز بنایا جائے جبکہ سیلاب متاثرین ہم سب کی طرف دیکھ رہے ہیں اور کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کو خوراک، ادویات اور رہائش کی سہولیات یقینی بنائیں جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں صفائی، بروقت اسپرے کے انتظامات کیے جائیں۔

وزیر اعظم نے یکساں انداز میں ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو پینے کے پانی کی فراہمی کےلیے مؤثر اقدامات کریں۔

متعلقہ حکام نے وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کی کہ بلوچستان میں خوراک، میڈیکل کیمپ اور شیلٹر کا بندوبست کر دیا گیا ہے جبکہ بلوچستان حکومت کے تعاون سے متاثرہ علاقوں کے امدادی کاموں میں تیزی لائی گئی۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts