spot_img
Tuesday, September 27, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsصحافیوں کی بہبود کیلئے ایسے قوانین بنائیں گے جو کوئی حکومت تبدیل...

صحافیوں کی بہبود کیلئے ایسے قوانین بنائیں گے جو کوئی حکومت تبدیل نہ کرسکے: پرویز الہٰی

- Advertisement -
- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ صحافیوں کی بہبود کیلئے ایسے قوانین بنائیں گے جو کوئی حکومت تبدیل نہ کرسکے۔

لاہور پریس کلب کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پریس کلب کے رکن صحافیوں کیلئے آپریشن اور دوائیں مفت کردیں گے۔

اس موقع پر پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو گھر بنانے کیلئے آٹھ سے دس لاکھ روپے امداد دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پکے مکانوں کا نقصان پورا کرنے کیلئے چار لاکھ اور کچے مکانوں کیلئے دو لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا بارشوں اور سیلاب کے دوران مختلف حادثات کے باعث جن لوگوں کے مویشیوں کا نقصان ہوا ہے انہیں پنجاب حکومت کی جانب سے ہر جانور کے نقصان پر پچھتر ہزار روپے دیے جائیں گے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts