spot_img
Friday, September 30, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsسیلاب متاثرین کی مدد کو گئے ٹک ٹاکر جوڑے کے گھر ڈکیتی،...

سیلاب متاثرین کی مدد کو گئے ٹک ٹاکر جوڑے کے گھر ڈکیتی، ڈاکو یو پی ایس بھی لے گئے

- Advertisement -
- Advertisement -

پاکستان کے مایا ناز ٹک ٹاکر جوڑے چوہدری ذوالقرنین اور کنول آفتاب کے گھر بڑی ڈکیتی ہوئی اور ڈاکو زیور اور نقدی سمیت گھر کا یو پی ایس تک ساتھ لے گئے۔

حال ہی میں چوہدری ذوالقرنین نے اپنے وی لاگ میں گھر کی حالت دکھائی جس میں پولیس ان کے گھر کا جائزہ لے رہی تھی، ٹک ٹاکر جوڑے نے بتایا کہ وہ دونوں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دو دن سے خیرپور گئے ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جب گھر لوٹے تو دیکھا سارا نظام درہم برہم ہے اور چیزیں بکھری ہوئی ہیں، ذوالقرنین کے مطابق ڈاکو کنول کا سارا زیور لے گئے۔

ویڈیو میں ٹک ٹاکر نے بتایا کہ ڈاکو مہنگے پرفیومز سمیت کئی دیگر قیمتی اشیاء بھی لے گئے۔

ذوالقرنین نے بتایا کہ گھر لوٹنے پر جب ہم نے گلی کے چوکیدار سے پوچھا تو اس نے کہا رات کو ایسا کچھ نہیں ہوا میں یہیں تھا، دن میں ہوا ہوگا، دن والے چوکیدار سے پوچھیں۔

انہوں نے کہا جب میں نے دن والے چوکیدار سے پوچھا تو اس نے بھی یہ ہی جواب دیا تاہم پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے اور اب پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts