spot_img
Thursday, August 18, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsپاپ میوزک کے دور میں رباب کی دھنوں میں جینے والا حماد...

پاپ میوزک کے دور میں رباب کی دھنوں میں جینے والا حماد درانی

- Advertisement -
- Advertisement -

سرسبزو شاداب پہاڑ، چشمے کا بہتا پانی اور سکون،ایسے میں رباب کے تار چھڑیں تو اس ارد گرد کی مسحور کن خوبصورتی کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔

وائلن، گٹار ، ستار اور بینجو کی طرح رباب بھی تار سے بنا ساز ہے۔ پاکستان میں یہ ساز خیبر پختون خوا کی پہچان بنتا جا رہا ہے۔ نوجوانوں میں اس کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے اور ایسے ہی نوجوانوں میں سے اس ساز کے ماہر حماد درانی بھی ہیں۔

پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر، حماد درانی کے ہاتھ جب رباب کی تاروں پر پڑتے ہیں تو ان کے اندر کا فنکار سب کچھ بھلا کر موسیقی کی دنیا میں گم ہو جاتا ہے۔

پاکستان میں حماد درانی کو ان کی رباب کی خوبصورت دھنیں سے جانا اور پہنچانا جاتا ہے، میڈیکل کے شعبے سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے رباب کی دھنوں میں اپنے سکون کی تلاش کی، اور دنیا کو اپنے ہنر سے آشنا کرایا۔

یوٹیوب پر حماد درانی کی پہلی ویڈیو نے دو ماہ میں 1 ملین ویوز حاصل کیے، پشاو ر سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان ماڈلنگ کی دنیا میں بھی اپنے آپ کو منوا چکا ہے۔

حماد درانی کو .. ڈاکٹر ود بروکن اسٹرنگز ۔۔ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ میڈیکل کی پڑھائی سے وقت نکال کر کے میوزک کے شوق کو پورا کرنا آسان نہیں، لیکن وہ اپنی دھنوں سے محبت کرتے ہیں، اور دوائیوں کے ساتھ ساتھ اپنی دھنوں سے بھی لوگوں کا علاج کرنا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts