spot_img
Thursday, October 6, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsحمزہ نے پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ قرار دینے کے فیصلے کیخلاف...

حمزہ نے پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ قرار دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کردی

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ قرار دینے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کردی۔

حمزہ شہباز کی جانب سے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کی گئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ سپریم کورٹ پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب قرار دینے کے فیصلے پر نظرثانی کرے اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کو آئینی قرار دیا جائے۔

حمزہ شہباز  کی درخواست میں کہا گیا ہےکہ نظر ثانی درخواست پر آئینی نکتے کی تشریح کے لیے فل کورٹ قائم کیا جائے۔

سابق وزیراعلیٰ نے اپنی درخواست میں آرٹیکل 63 اے کی درخواستوں پر سماعت کے لیے بھی فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا  کی ہے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts