spot_img
Monday, August 8, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsحمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے ، عدالت کا بڑا فیصلہ

حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے ، عدالت کا بڑا فیصلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ انتخاب کالعدم قرار دے دیا ، جس کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کی حلف برداری کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی،جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے سماعت کی۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت،ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، حمزہ شہبازکےوکیل منصورعثمان اعوان ایڈووکیٹ ، پی ٹی آئی وکیل بیرسٹرعلی ظفر، امتیاز صدیقی، اظہر صدیق ایڈووکیٹ کمرہ عدالت میں پہنچے جبکہ پی ٹی آئی سبطین خان،راجہ بشارت ، لیگی ایم پی اےمرزاجاویدسمیت دیگر بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

لاہورہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کے حلف کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے 16 اپریل کوحمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ انتخاب کالعدم قرار دے دیا۔

لاہورہائیکورٹ نے چار ایک کی بنیاد پر درخواستوں پر فیصلہ سنایا اورحمزہ شہباز کے حلف کیخلاف درخواستیں منظور کرلیں۔

.جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ درخواستوں پر فیصلہ چار ایک کے تناسب سےکیا گیا، تفصیلی وجوہات تحریری فیصلےمیں دی جائیں گی۔

یاد رہے سنگل بنچ نےاسپیکر قومی اسمبلی کو وزیراعلی پنجاب کا حلف لینے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل داٸر کی تھی۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts