spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsحمزہ شہباز الیکشن چرانے کی کوشش کررہا ہے عدلیہ نوٹس لے: فرخ...

حمزہ شہباز الیکشن چرانے کی کوشش کررہا ہے عدلیہ نوٹس لے: فرخ حبیب

- Advertisement -
- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہےکہ حمزہ شہباز پنجاب کے 20 حلقوں کے ضمنی الیکشن چوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں لہٰذا عدلیہ اس کا نوٹس لے۔

لاہور میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ 168 کے  پی ٹی آئی امیدوار ملک نواز اعوان کے دفتر میں کارنر میٹنگ کے دوران پولیس نے دھاوا بول دیا جس کی پی ٹی آئی رہنماؤں نے شدید مذمت کی۔ 

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب اور پی ٹی آئی کے امیدوار ملک نواز اعوان نے پریس  کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی آئی کی کارنر میٹینگ میں آکر پولیس نے حملہ کیا اور خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ کارکنوں اور گارڈز کو حراست لے لیا۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں الیکشن ہو رہا ہے ان کے نتائج سے فیصلہ ہوگا کہ وزیر اعلیٰ کون ہو گا۔

انہوں نے  معزز عدالیہ سے درخواست کی کہ حمزہ شہباز شریف الیکشن چوری کرنے کی کوشش کر رہا ہے اس کا نوٹس لیا جائے اور کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔

دوسری جانب  ترجمان لاہور پولیس آپریشنز ونگ کاکہنا ہےکہ پی ٹی آئی امیدوار ملک نواز اعوان کے ساتھ پرائیویٹ مارکی میں ہونے والی کارنر میٹنگ میں پرائیویٹ مسلح افراد موجود تھے، مسلح افراد کا انتخابی مہم میں استعمال انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔

پولیس نے کارنر میٹنگ میں موجود پرائیویٹ مسلح افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ قبضے میں لے لیا۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts