spot_img
Tuesday, September 27, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsشہباز گل کی بغاوت کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت آج...

شہباز گل کی بغاوت کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں بغاوت کے مقدمے میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی۔

عدالت نے پولیس کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے تفتیشی افسر کو آج طلب کر رکھا ہے۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے 27 اگست کو شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تھی۔

گزشتہ سماعت پر اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی اور شہباز گل کے وکلا عدالت پیش ہوئے تھے۔

گزشتہ سماعت پر پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ ریکارڈ ابھی موجود نہیں اور تفتیشی افسر کراچی ہے۔

شہباز گل کے وکلا کا موقف تھا کہ پولیس مسلسل تاخیر کر رہی ہے، عدالت نے کیس کی سماعت آج پیر تک ملتوی کر دی تھی۔

واضح رہے کہ شہباز گل نے اپنی قانونی ٹیم کے توسط سے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ مجھے بدنیتی کے تحت مقدمے میں پھنسایا گیا لہٰذا درخواست ضمانت منظورکی جائے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts