spot_img
Tuesday, September 27, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsکراچی میں آج بھی تیز بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے خبردار...

کراچی میں آج بھی تیز بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

- Advertisement -
- Advertisement -

کراچی کے مختلف علاقوں میں بدھ کو صبح سویرے ہی بارش کا آغاز ہوگیا جب کہ شہر میں آج بھی تیز بارش کا امکان ہے اور محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے۔

شہر کے کئی علاقوں میں باران رحمت برسنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ  گلشن حدید، ائیر پورٹ کےاطراف میں تیز بارش ہورہی ہے۔

اس کے علاوہ کارساز، کالا پُل،کیماڑی، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، طارق روڈ اور پی ای سی ایچ ایس میں بھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے،  ملیر الفلاح اور ملیر ہالٹ کے علاقے میں بوندا باندی ہورہی ہے۔

صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں آج موسلا دھار بارش کا امکان:

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ  شہر میں آج بھی تیز بارش ہوگی جب کہ یہ سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔

اس کے علاوہ کورنگی کاز وے پر ٹریفک کی روانی پانچویں روز بھی تعطل کا شکار  ہے۔

بارش کے باعث اولڈ سٹی ایریا کی مختلف سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی اور کیچڑ ہے، سول اسپتال آنے والے راستوں پر بھی پانی موجود ہے، ایم اے جناح روڈ پر کے ایم سی آفس کے سامنے اور لائٹ ہاؤس کے قریب بھی پانی ہی پانی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےمختلف علاقوں میں آج بھی گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے, کشمیر،سندھ،مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

بالائی وجنوبی پنجاب، جنوبی خیبرپختونخوامیں بھی موسلادھار بارش کاامکان ہے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts