spot_img
Tuesday, August 9, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsکراچی میں تیز بارش کا سلسلہ رات تک جاری رہنے کا امکان،...

کراچی میں تیز بارش کا سلسلہ رات تک جاری رہنے کا امکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ

- Advertisement -
- Advertisement -

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔

کراچی میں  مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور  آج بھی شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا ہے تاہم بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں تعطل بھی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرق کی جانب سے مون سون سسٹم کراچی کی جانب بڑھ رہا ہے، آئندہ دو گھنٹے کے دوران بارش کا سلسلہ پورے شہر میں پھیل سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج تیز بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہےگا، دن کے اوقات میں تیز بارش کے امکانات زیادہ ہیں جبکہ شہر میں رات تک بارش جاری رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے آخر میں مون سون ہواؤں کے سلسلے میں مزید شدت آنے کا امکان ہے، ہوا کا کم دباؤ سندھ کے جنوب میں موجود ہے، ہوا کے کم دباؤ کو شمالی بحیرہ عرب سے نمی مل رہی ہے، اس کے علاوہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے بھی ہوا کے کم دباؤ کو مدد بھی مل رہی ہے۔

حکام محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت ٹھٹھہ، بدین، عمر کوٹ، میرپور خاص، حیدرآباد اور تھرپارکر میں آج صبح موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں 7 جولائی تک آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 40 سے 50 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے اور 9 جولائی تک شہر میں بارشوں کا امکان موجود رہے گا، نشیبی علاقوں میں برساتی پانی بھی جمع ہو سکتا ہے۔

حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے جبکہ ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 7 جولائی تک اسلام آباد، کشمیر، سوات اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا بتانا ہے کہ آج سے کشمیر، پشاور اور مردان سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے، شدید بارشوں کے باعث شمالی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے لہذا سیاح محتاط رہیں۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts