spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsہائیکورٹ کے فیصلے نے بحران میں مزید اضافہ کردیا، انتخابات ہی راستہ...

ہائیکورٹ کے فیصلے نے بحران میں مزید اضافہ کردیا، انتخابات ہی راستہ ہیں: فواد چوہدری

- Advertisement -
- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سےلاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہی، عدالت نےجو حل دیا اس سے بحران ختم نہیں ہوگا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے میں کئی خامیاں ہیں، لیگل کمیٹی کی میٹنگ بلالی ہے، ہائی کورٹ کے فیصلے میں خامیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  اگر حمزہ وزیر اعلیٰ نہیں رہا تو نگران وزیر اعلیٰ کے طور  پر عثمان بزدار عہدے پر بحال ہیں، اس اسمبلی میں نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب بہت مشکل ہے، اب بھی نئے انتخابات ہی راستہ ہیں۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts