spot_img
Thursday, August 18, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsآپ کا دن کیسا گزرے گا؟ | اسپیڈ 92 نیوز

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ | اسپیڈ 92 نیوز

- Advertisement -
- Advertisement -

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

برج حوت آج کا دن کیسا گزرے گا

آج آپ کو اپنے گھریلو معاملات کو بہتر انداز سے حل کرنے کا موقع بھی مل سکے گا جبکہ کسی بڑے کی جانب سے اپنی عملی اور مالی مدد کے حصول کے لئے کی گئی کوششوں کے نتائج بھی حاصل ہو سکیں گے۔اپنے بزرگوں کی جانب سے اپنے نظریات کی ترویج اور آپ پر ان کا نفاذ شائد آپ کو گراں گزرے لیکن پریشان نہ ہوں اور اپنے جذبات پر قابو رکھیں کیونکہ آپ کی اختلافی رائے کسی بھی بڑے جھگڑے کی بنیاد بن سکتی ہے اس لئے ان باتوں کو درخور اعتناء نہ سمجھیں اور اپنے رشتوں کو مضبوط بنا کر ہی مالی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔آج کسی قریبی فرد کی ذات کے بارے میں کوئی خوشخبری موصول ہو سکتی ہے۔(اسٹرالوجی۔17جون ،2022ء)

برج دلو آج کا دن کیسا گزرے گا

آج اپنی کسی جذباتی سرگرمی کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہو سکتے ہیں جس سے یک وتنہاء اپنے معاملات کو حل کرنیکی جانب سفر پیرا ہونا ممکن نہ ہوگا۔ایسے میں کسی قریبی فرد کو اپنے معاملات میں شریک کرکے اور اس سے مشاورت کرکے ہی بہتر راستہ تلاش کر پائیں گے۔اپنے پیاروں کی خراب صحت کی وجہ سے آپ کے لئے اپنے آپ کو مطمئن اور پرسکون بنانا مشکل ہو جائے گا۔اپنے حلقہ احباب میں شامل کسی خاتون کی وجہ سے آپ کو بہت زیادہ مفید اور کارآمد مشورے دیئے جا سکتے ہیں جن کی وجہ سے اپنے آپ پر قابو پانا بہت آسان ہو جائے گا۔ اپنے سماجی مسائل کو اپنی قوت ارادی کی مددسے بہت بہتر طریقے سے سلجھا سکیں گے۔(اسٹرالوجی۔17جون ،2022ء)

برج حوت آج کا دن کیسا گزرے گا

آج آپ کو اپنے گھریلو معاملات کو بہتر انداز سے حل کرنے کا موقع بھی مل سکے گا جبکہ کسی بڑے کی جانب سے اپنی عملی اور مالی مدد کے حصول کے لئے کی گئی کوششوں کے نتائج بھی حاصل ہو سکیں گے۔اپنے بزرگوں کی جانب سے اپنے نظریات کی ترویج اور آپ پر ان کا نفاذ شائد آپ کو گراں گزرے لیکن پریشان نہ ہوں اور اپنے جذبات پر قابو رکھیں کیونکہ آپ کی اختلافی رائے کسی بھی بڑے جھگڑے کی بنیاد بن سکتی ہے اس لئے ان باتوں کو درخور اعتناء نہ سمجھیں اور اپنے رشتوں کو مضبوط بنا کر ہی مالی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔آج کسی قریبی فرد کی ذات کے بارے میں کوئی خوشخبری موصول ہو سکتی ہے۔(اسٹرالوجی۔17جون ،2022ء)

برج حمل آج کا دن کیسا گزرے گا

آج ہر طرف سے راوی آپکے لئے چین ہی چین لکھ رہا ہے۔اپنی کاروباری مصروفیات میں ہونے والی کامیابی سمیٹنے سے لیکر اپنے یاروں دوستوں سے موجودہ تعلقات میں پیدا ہونے والی گہرائی تک آپ کو سکون میسر آ سکے گا۔جو دنیاداری کے باقی معاملات میں آپ کیلئے کامیابی کا باعث بن سکیں گے۔آج کسی ایسے فرد سے بھی آپ کی ملاقات متوقع ہے جو عرصہ دارز کے بعد آپ کے سامنے آیا ہوگا۔آج اپنی گھریلو زندگی میں فوری طور پر پیدا ہونے والے کسی ضروری مسئلے کو حل کرکے اپنے آپ کو انتشار سے بچا سکیں گے۔آپ کو اپنے کم عمر یا نوجوان اہل خانہ کی ضروریات اور ترجیحات پر خاس توجہ مبذول کرنا ہوگی۔(اسٹرالوجی۔17جون ،2022ء)

برج ثور آج کا دن کیسا گزرے گا

آج آپ کو اپنے الفاظ کے استعمال میں کافی احتیاط برتنا ہوگی اور اگر کسی قسم کی غلط فہمی کے آثار نمایاں ہو جائیں اور وہ بھی اپنے پیاروں کے ساتھ تو آپ کو مزید تحمل اور نرم مزاجی سے کام لے کر سارے معاملات کو سلجھانا چاہئے۔آج جب آپ کی ملاقات اپنے دوستوں یاروں سے ہوگی تو یقینی طور پر آپ کا بہتر موڈ واپس آجائے گا جسے سے آپ کو سکون اور اطمینان حاصل ہو سکے گا اور باہمی قرابت داری بھی مستحکم ہو سکے گی۔اپنے پیاروں کو حاسدانہ جذبات سے بچانے کے لئے کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے رائی کا پہاڑ بن جائے۔اپنے تمام تر معاملات کو لاگوں کی بری نظروں سے بچانے کی کوشش کریں۔(اسٹرالوجی۔17جون ،2022ء)

برج جوزا آج کا دن کیسا گزرے گا

آج اپنے مالی معاملات میں استحکام پیدا کرنے اور پیسے کے لین دین میں کامیاب ہو سکیں گے اس کے علاوہ اپنی تعلیمی ترقی میں بھی کامیابی کا حصول ممکن بنا نے کے علاوہ اپنے کاروباری شراکتی معاملات کے بارے میں اپنی منصوبہ بندی کے مطابق خوشیاں بھی سمیٹ سکیں گے۔کسی انجانے فرد کی جانب سے آپ کے مالی مفادات میں بہتری لانے کے لئے عملی مدد کی پیشکش کی جا سکتی ہے۔جسے اپنے موجودہ حالات کو مدنظر رکھ کر ہی قبول یا مسترد کرسکیں گے۔ممکنہ طور پر ملازمتی ذمہ داریاں پوری کرنے کی جانب اپنی توجہ مبذول نہ ہونے سے آپ کی ترقی کا گراف نیچے آنا شروع ہو جائے گا۔پرجوش اور جلدبازی والے فیصلوں سے اپنے آپ کو بچاؤ۔(اسٹرالوجی۔17جون ،2022ء)

برج سرطان آج کا دن کیسا گزرے گا

آج آپ کو اپنے اہم اہداف کے حصول کی جانب اپنی توجہ مرکوز رکھنا ہو گی ورنہ ادھر ادھر توجہ مبذول کرنے سے آپ کی کامیابی کے امکانات نہ صرف کم ہو جائیں گے بلکہ فضول خیالات میں الجھنے کی وجہ سے آپ میں جذباتیت اور بے چینی پیدا ہو سکتی ہے جو شریک حیات کے ساتھ گرما گرمی کا موجب بھی بن سکتی ہے۔اس کے علاوہ کسی بزرگ کی جانب سے کئے جانے والے تبصرے یا نصیحتیں بھی الٹا ااثر ڈال سکتی ہیں جس سے آپ کے منہ زور جذبات کا نشانہ وہ بزرگ بھی بن سکتا ہے۔اپنے آپ کو سکون دینے کی غرض سے مزید آرام کرنے کے لئے دنیاداری کے معاملات میں ایک حد سے زیادہ نہ الجھیں۔(اسٹرالوجی۔17جون ،2022ء)

برج اسد آج کا دن کیسا گزرے گا

آج اپنے آپ کو کسی بھی قسم کی متحاربانہ اور محاذ آرائی والی سرگرمیوں سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔اپنے اہم اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی منزل کے حصول میں اپنے آپ کو مصروف رکھنے کی کوشش کے نتائج بہت بھرپور ہو سکیں گے جن کی وجہ سے آپ کی دیرینہ خواہشات بھی پوری ہو سکیں گی اور ممکنہ پیچیدہ صورتحال سے نجات بھی میسر آسکے گی۔اپنے آپ کو کسی بھی بات پر شدید ردعمل کے اظہار سے باز رکھیں یا پھر اپنے شریک حیات سے لڑائی جھگڑے کے لئے تیار ہیں۔اپنی بدمزاجی پر قابو پانا بہت بہتر رہیگاوگرنہ مسائل کی یلغار زیادہ ہونے کی وجہ سے آپ کو بچاؤ کا کوئی راستہ سجھائی نہ دے گا ۔(اسٹرالوجی۔17جون ،2022ء)

برج سنبلہ آج کا دن کیسا گزرے گا

آج آپ میں توانائی کی بہتات ہونے کی وجہ سے جوش و جذبہ بھی خوب عروج پر ہوگا جس سے آپ کو اپنے آپ پر قابو پانا مشکل امر ہوگا۔اپنے آپ کو کسی کی بات یاکسی سامنے آنے والے موقع پر ردعمل سے بچائیں کیونکہ ان جذبات کی وجہ سے اپنے ساتھ کام کرنے والوں کے ساتھ بھی گرمی سردی ہوسکتی ہے جس سے آپ کے بارے میں منفی جذبات بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔کچھ غیر متوقع حالات و واقعات کی بناء پر آپکی اپنی شریک حیات کے ساتھ بھی ان بن ہو سکتی ہے۔اپنی توجہ کو اپنے نازک جذبات اور پیار بھرے احساسات کی جانب مبذول رکھنے سے کئی ایک سماجی قباحتوں سے اپنے آپ کو بچا سکیں گے۔(اسٹرالوجی۔17جون ،2022ء)

برج میزان آج کا دن کیسا گزرے گا

آج کچھ معمولی قسم کی مالی کامیابیاں حاصل کرنے کا موقع میسر آ سکے گا جس کی وجہ سے آپ کو کئی قسم کے مالی خدشات اور بے بنیاد اندیشوں سے جان چھڑانے کا مضبوط سہارا میسر آ سکے گا۔اپنے رشتہ داروں کی جانب جانے یا کسی خریداری کے پروگرام میں حصہ نہ لینے کی بناء پر آپ کا اپنے پیاروں کے ساتھ جھگڑا بھی ہو سکتا ہے۔آج آپ کو اپنے قریبی رشتہ داروں اور رازداں دوستوں کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔دوسروں سے مالی منصوبوں پر بات کرکے بہت سے فوائد کا حصول یقینی بنا سکیں گے۔ کسی دن اپنے آپ کو دنیاکی مصروفیت سے دور لیجانے اور اپنے دن کو یادگار بنانے کے لئے آج ہی منصوبہ بندی بھی کر سکیں گے۔(اسٹرالوجی۔17جون ،2022ء)

برج عقرب آج کا دن کیسا گزرے گا

آج اپنے مالی حالات کی بہتری کے لئے بہت سے مناسب اور موثر عملی اقدامات کرنے سے نہ صرف اپنے گھریلو بجٹ کو بہتر بنا سکیں گے بلکہ اپنی بچت میں بھی اضافہ کر سکیں گے۔اسکے علاوہ کسی نئی ملازمت کے حصول میںآ پ کی کوششوں کی کامیابی کے امکانات بھی واضح ہو سکتے ہیں۔اگر ایسے وقت میں کسی نئے کاروبار میں شمولیت کی دعوت ملے تو اسے بلا جھجک قبول کر لیں اور کسی قسم کے شکوک و شبہات کا شکار نہ بنیں۔ لیکن اگر موقع مل سکے تو اپنے شریک حیات یا اپنے پیاروں سے مشاورت ضرور کرلیں۔غیر شادی شدہ افراد کے لئے نئے پروپوزل بھی آ سکتے ہیں لیکن دیکھ بھال اور احتیاط کرنے سے آپ کو اطمینان اور سکون حاصل ہو سکتا ہے۔(اسٹرالوجی۔17جون ،2022ء)

برج قوس آج کا دن کیسا گزرے گا

آج چونکہ آپ کا ذہن بہت سے خیالات کی آماجگاہ بن سکتا ہے جس سے آپکا ذہن انتشار کا شکار ہو سکتاہے اور آپ کے لئے کسی بھی کام پر توجہ مرکوز کرنا مشکل ہو جائے گا اس لئے اپنے سامنے موجود معاملات کی ترجیحات طے کرکے ہی عملی اقدامات اٹھانے کی کوشش کریں۔کچھ ناگزیر وجوہات کی بناء پر آج صبح سے ہی آپ کو مالی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا جس کی وجہ سے اپنے مخلص احباب سے مدد حاصل کرنا پڑیگی لیکن اس سارے معاملے میں ترجیحات کا خیال رکھنا بہتر ہوگا۔کسی بڑے مخلص فرد کی جانب سے آپ کی مالی مدد کی جاسکتی ہے جس سے اپنے معاملات کو بہتر بنانے اور دوسروں کی طنزیہ باتوں سے بچاؤ کا موقع مل سکے گا۔(اسٹرالوجی۔17جون ،2022ء)

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts