spot_img
Tuesday, August 9, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsآپ کا دن کیسا گزرے گا؟ | اسپیڈ 92 نیوز

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ | اسپیڈ 92 نیوز

- Advertisement -
- Advertisement -

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

برج جدی آج کا دن کیسا گزرے گا

آج کسی پرانے جذباتی معاملے کو نمٹانے کی کوشش میں کامیابی مل سکے گی اور اسکی وجہ سے آپ کے ذہنی تناؤ کا خاتمہ بھی باآسانی ہو سکے گا۔کسی کاروباری سرگرمی کا آغاز کرنے میں آپ کو دیر نہ لگے گی جبکہ اس بارے میں کامیابی آپ کے قدم چوم سکے گی۔اپنی مالی مشکلات اور رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کریں ورنہ مشکلات میں اضافہ ہونے کے علاوہ یہ آپ کے لئے ایک داغ کی حیثیت اختیار کرجائیں گی۔اپنی عزت کو بچانے کے لئے فوری راست اقدام کریں اور سستی اور لاپرواہی سے جان چھڑائیں۔اپنی سوچوں کوہر حال میں مثبت رکھنے کی کوشش کریں اور کسی صورت امید کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔(اسٹرالوجی۔6جون ،2022ء)

برج دلو آج کا دن کیسا گزرے گا

آج اپنی پیشہ وارانہ کارکردگی کی بنیاد پر کئے گئے اقدامات یا اپنے فرائض کی ادائیگی میں جان توڑ محنت کی وجہ سے بہت سے فوائد کا حصول ممکن ہو سکے گا جبکہ دوسروں کی جانب سے آپ کی صلاحیتوں کو سراہا جا سکتا ہے۔اپنے عملی امور میں اپنے سینئرز کی مداخلت کے باوجود اپنی کامیابیوں کا گراف نیچے گرنے نہیں دیں گے اور اپنی بھر پور استعداد سے کام لے کر اپنے مقاصد کو پورا کر سکیں گے۔اپنے کاروباری پارٹنر کے ساتھ شراکت داری میں نئی سرمایہ کاری کر سکیں گے۔کسی اہم امور کے بارے میں اپنے طے شدہ شیڈول کو تبدیل یا منسوخ مت کریں۔اس کی وجہ سے ممکنہ طور پر آپ کی ملاقات کسی ایسے فرد سے ہو سکتی ہے جو مستقبل میں آپ کا پارٹنر ہو سکتا ہے۔(اسٹرالوجی۔6جون ،2022ء)

برج حوت آج کا دن کیسا گزرے گا

آج اپنے بہت ہی ضروری اور اہم ذاتی امور کی تکمیل کے بارے میں طے شدہ منصوبوں کو عملی طور پر بروئے کار لانے کی کوشش نہ کریں کیونکہ یہ مناسب وقت نہیں ہے اور نہ ہی کسی کامیابی کا امکان نظر آ رہا ہے۔لیکن اس کے علاوہ آپ اپنے سماجی معاملات کو اپنی حسب مرضی چلا سکیں گے اور خوب عزت و شہرت کا حصول ممکن بنا سکیں گے۔اپنے کاروباری شراکت معاملات کو مستحکم بنانے کی کوشش کامیابی کی علامت ہوگی۔آپ کو اس معاون اور مددگار وقت سے بھر پور فائدہ حاصل کرنے کی کوشش لازمی کرنی چاہئے لیکن ایک بات یاد رکھیں کہ آپ کو محنت کرنے کے علاوہ مقدر آزمائی نہیں کرنی اور نہ ہی کسی قسم کی ضد سے کام لینا ہے۔(اسٹرالوجی۔6جون ،2022ء)

برج حمل آج کا دن کیسا گزرے گا

آج اپنے پہلے سے شروع کردہ منصوبہ جات کو مکمل کرنے کے مواقع میسر آ سکیں گے۔لیکن ایسے میں اگر کسی قسم کی پیچیدہ صورتحال کا سامنا ہوجائے تو اپنی صلاحیتوں سے کام لے کر اسے سلجھانے کی کوشش ضرور کریں۔اپنے مالی معاملات کو نمٹانے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے گی اور آپ باآسانی اس مشکل کو سلجھا سکیں گے۔اپنے وعدے پورے کرنے کی کوشش کریں اور اپنی گفتگو میں پیدا ہونے والی اثر آفرینی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔اپنے مخلص دوست سے ملاقات ہو سکتی ہے لیکن اس کے لئے آپ کو اپنے اندر پیدا ہونے والی دوری کی دیوار کو گرانا ہوگا تاکہ کسی کے جذبوں کی سچائی پر آپ کو یقین آ سکے۔(اسٹرالوجی۔6جون ،2022ء)

برج ثور آج کا دن کیسا گزرے گا

آج آپ کو اپنے حالات کی وجہ سے اپنے مالی معاملات میں بہتری لانے اور مفادات حاصل کرنے کے مواقع مل سکیں گے جبکہ اپنے طے شدہ معاملات کو بھی مکمل کر سکیں گے۔ان باتوں کی وجہ سے آپ اپنے سماجی مقام میں بھی بہتری لا سکیں جبکہ دوسروں کی جانب سے آپ کو اہمیت دی جا سکے گی۔اپنے فرائض کی ادائیگی میں آپ کی لگن اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا جا سکتا ہے۔اگر آپ کے خلاف حاسدانہ جذبات کی وجہ سے کوئی افواہ پھیلائی جائے اور خاص کر جب اس کا محرک کوئی خاتون ہو تو اسے لازمی نظر انداز کردیں کیونکہ آپ کے حالات بہت جلد معمول کے مطابق آ جائیں گے۔اس لئے پریشان مت ہوں۔(اسٹرالوجی۔6جون ،2022ء)

برج جوزا آج کا دن کیسا گزرے گا

آج اپنی کاروباری سرگرمیوں میں تیزی لانے یا اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران کچھ غیر متوقع حالات و واقعات سے واسطہ رہے گا جس کی بناء پر آپ کا طے شدہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہو سکتا ہے۔ایسی سرگرمیوں کی وجہ سے آپ کو نہ صرف مالی مفادات کا حصول ممکن ہو سکے گا بلکہ اپنی عزت و وقار میں اضافہ کرنے یا بہتری لانے کے مواقع مل سکیں گے لیکن اس تبدیلی سے آپ کو پریشان نہیں ہونا چاہئے۔کیونکہ آپ کی سرگرمیوں کی وجہ سے آپ کے جذبات و احساسات میں بھی بڑی اہم تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں۔اگر کسی موقع پر آپ کو کوئی الجھن یا دشواری محسوس ہو تو اپنے وجدان پر بھروسہ کرکے خود کو پرسکون کرلیں۔(اسٹرالوجی۔6جون ،2022ء)

برج سرطان آج کا دن کیسا گزرے گا

آج آپ کو کم سے کم اخراجات کے ساتھ اپنے اہم اہداف کو مکمل کرنے کا موقع مل سکے گا جس کی وجہ سے آپ کے بارے میں دوسروں کے ذہن میں پنپنے والا وہم اور تحفظات دور ہو سکیں گے۔اپنی مالی حالت میں بہتری لانے کے لئے آپ نے جو پارٹ ٹائم ملازمت کر رکھی ہے وہاں سے رقم کا حصول ممکن ہو سکے گا۔اپنے مشکل اہداف کو مکمل کرنے کے مواقع مل سکیں گے۔اپنے خدشات اور اندیشوں کو اپنے ذہن سے نکالنے کی کوشش کریں ورنہ اپنے لئے آپ سے کچھ بھی غلط فیصلہ ہو سکتا ہے جس کے نتائج آپ کو مالی طور پر بہت سے نقصانات سے ہمکنار کر سکتے ہیں اور پھر سوائے افسوس کے کچھ باقی نہ رہے گا۔(اسٹرالوجی۔6جون ،2022ء)

برج اسد آج کا دن کیسا گزرے گا

آج اگر آپ اپنے معاملات کو گہرائی سے جانچنے کی کوشش کریں اور موجودہ حالات کے بارے میں اپنی مثبت سوچ کو برقرار رکھیں گے تو بہت سے ایسے فوائد کی جانب آپ کی توجہ مبذول ہو سکے گی جو پہلے آپ کی نظر سے نہیں گزرے ہوں گے۔اسی پیرائے میں آپ کو اگر کہیں سے کسی نئی ملازمت کی پیشکش ہوتو اسے فوری انکار مت کریں بلکہ اس کے سیاق و سباق کو مدنظر رکھ کر ہی فیصلہ کریں۔یقینی طور پر آپ کا فیصلہ اثبات میں ہوگا ۔آپ کو اپنے قریبی احباب کی جانب سے کسی کاروبار کا مشورہ دیا جا سکتا ہے لیکن اس میں فوری طور پر ملوث نہ ہوں اور نہ ہی کسی لالچ کو سر پر سوار کریں۔ شریک حیات کی جانب سے بھی آپکو بہترین مشورے نوازاجائے گا۔(اسٹرالوجی۔6جون ،2022ء)

برج سنبلہ آج کا دن کیسا گزرے گا

آج اپنی کاروباری سرگرمیوں کو آگے بڑہانے،کچھ نئی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کے لئے بہت بے چین ہو سکتے ہیں کیونکہ آج آپ توانائی سے بھرپور ہونے کے علاوہ کچھ کر گزرنے کے موڈ میں ہیں۔ان معاملات کا تعلق نہ صرف آپ کے مالی معاملات بلکہ آپ کی جذباتی صورتحال سے بھی ہو سکتا ہے۔اسی دوران آپ کو اپنے تخلیقی اور حقیقی آئیڈیاز کو بھی عملی طور پر اپنانے کا موقع مل سکے گا۔اگر تعلیمی شعبے سے آپ کا تعلق ہوتو آپ کو کامیابی مل سکے گی جبکہ سماجی شعبے میں بھی نیک نامی کما سکیں گے۔گھرکی خوشیوں کو برقرار رکھنے کے لئے جلد بازی یاعجلت میں فیصلے مت کریں۔حالات میں تبدیلی کی وجہ سے کل کا طے شدہ شیڈول تبدیل ہو سکتا ہے۔(اسٹرالوجی۔6جون ،2022ء)

برج عقرب آج کا دن کیسا گزرے گا

اگر آج آپ اپنی تنقیدی صلاحیت اور خوبی کو بروئے کار لانے سے گریز کریں گے تو یقینی طور پر بہت سے اہم،بڑے اور مالی فوائد کا حصول ممکن ہو پائے گا جبکہ اسکے خلاف کرنیکی صورت میں تمام تر نتائج کی ذمہ داری آپکی اپنی ہوگی۔اپنے جوش اور طیش بھرے جذبات کو پرسکون کرنیکی کوشش کریں یا پیاروں یا اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ کسی قسم کے اختلاف رائے کو مدنظر رکھنے سے آپ جان بوجھ کر کسی نئے جھگڑے کی بنیاد رکھ سکیں گے۔کسی معاملے کو نمٹانے میں تجربہ کار اور مخلص احباب کا تعاون ضروری ہوگا جبکہ شام میں ایسے مواقع میسر آسکیں گے جسکی وجہ سے آپکو خوشی مل سکے گی اور ممکنہ طور پر آپکو تفریحی دورے کی دعوت بھی مل سکتی ہے۔(اسٹرالوجی۔6جون ،2022ء)

برج قوس آج کا دن کیسا گزرے گا

آج آپ کو اپنے کام میں لگن کی وجہ سے بہت سے مالی مفادات کا حصول ممکن ہو سکے گا جبکہ کسی بھی قسم کی مالی رکاوٹوں کے باوجود آپ کا موڈ خراب نہیں ہوگا بلکہ آپ اپنا مذاق اڑا کر اس سے خود ہی لطف اندوز بھی ہو سکیں گے۔اپنے پیشہ وارانہ معاملات میں بہترین اور اہم کامیابی کی وجہ سے آپ کو دنیاداری میں عزت و شہرت اور دلی طور پر سکون میسر آ سکے گا۔آج تمام تر معاملات آپ کے طے کردہ شیڈول کے مطابق ہی طے ہو سکیں گے جبکہ آپ کو عملی اقدامات کرنے میں کوئی مشکل نہ ہو گی۔ آپ کے دوستوں کے حلقے میں اضافہ ہو سکے گا اور خوشی بھی مل سکے گی لیکن آپ کو تصوراتی اور خیالی دنیا سے باہر نکلنا ہوگا۔(اسٹرالوجی۔6جون ،2022ء)

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts