spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومکالمزآج کے کالمزآپ کا دن کیسا گزرے گا؟ | اسپیڈ 92 نیوز

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ | اسپیڈ 92 نیوز

- Advertisement -
- Advertisement -

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

برج جدی آج کا دن کیسا گزرے گا

آج آپ کے سامنے کرنے والے کام بہت زیادہ ہوں گے کہ جن سے فائدہ اٹھا کر آپ اپنے کاروبار کو مزید ترقی دے کراپنی مالی حالت کو بہتر بنا سکیں گے اور اپنے پیار محبت کے معاملات کو بھی اپنی مرضی کے مطابق طے کر نے کی منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ علاوہ ازیں کاروباری ملاقاتوں میں کامیابی کے حصول کی کوششیں کر سکیں گے جبکہ اپنے جذبات سے کسی کا دل بھی جلا سکیں گے ۔آج سوچ سمجھ کر اپنے امور انجام دینے کی کوشش کریں کیونکہ کامیابی حاصل ہونے کے بعد کسی وہم کو سر پر سوار کرنا آپ کے ذہنی الجھاؤ کا سبب بن سکے گا۔اسلئے تمام خدشات ذہن سے نکال کر اپنے پیاروں کے ساتھ بہترین وقت گزار سکیں گے۔(اسٹرالوجی۔8جون ،2022ء)

برج دلو آج کا دن کیسا گزرے گا

آج ایک ساتھ بہت سے معاملات کو شروع کر کے اپنے آپکو نہ الجھائیں بلکہ ایک ایک کرکے انہیں منطقی انجام تک پہنچانے کی منصوبہ بندی کریں ۔ اپنے معمول سے ہٹ کر پرسکون انداز میں سوچیں اور اپنے گھریلو معاملات کو بھی مدنظر رکھنے کی کوشش کریں اور اپنے پیاروں کے لئے بھی وقت نکالیں۔آج دن کے آغاز میں ہی پرانے معاملات کو سلجھانے میں زیادہ وقت صرف نہ کریں کیونکہ آپ میں اتنی اہلیت ضرور موجودہے کہ آپ باآسانی اپنے بارے میں پیدا ہونیوالے توہمات کو دور ہٹا سکیں جبکہ کامیابی کے بارے میں آپ کا اعتماد ہر حال میں قائم رہے گا جس کی وجہ سے دوسروں کو بھی آپکے بارے میں رائے درست کرنیکی ضرورت ہو گی۔ (اسٹرالوجی۔8جون ،2022ء)

برج حوت آج کا دن کیسا گزرے گا

آج آپ کو اپنے اہداف کے حصول میں اس حد تک کامیابی نہ مل سکے گی جس حد تک آپ نے سوچ رکھا ہوگا کیونکہ آج آپ کا دل چاہے جانے کے جذبات سے معمور ہوگا۔ایسے میں اپنے مطلوبہ فرد سے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے آپ بہت چڑچڑے اور حالات سے مایوس بھی ہو سکتے ہیں مگر بھولیں نہیں کیونکہ آپ کی قدر کرنے اور آپ کا ساتھ نبھانے والے موجود ہیں ۔بس دوسروں کے جذبات کی قدر کرنا سیکھ لیں۔ اپنی راہ میں آنے والی رکاوٹوں سے پریشان نہ ہوں بلکہ اپنے مالی معاملات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں۔ اگر آپ نے کچھ اہم فیصلے کرنے ہوں تو اپنے وجدان پر بھروسہ اور اپنے پیاروں کی قربت میں ہی یہ کام انجام دیں۔(اسٹرالوجی۔8جون ،2022ء)

برج حمل آج کا دن کیسا گزرے گا


آج اپنے طے کردہ پرانے منصوبوں کو عملی شکل دینے کی کوشش کریں اور اپنی توانائیاں بھرپور طریقے سے خرچ کر کے منزل کا حصول یقینی بنائیں۔ایسے معاملات میں سب سے زیادہ فائدہ مند چیز آپ کے بزرگوں کی جانب سے آپ کی مدد کے لئے کئے گئے کئی عملی اقدامات ہوں گے۔اپنے امور کی انجام دہی میں اپنے اہل خانہ کی ضروریات کو کسی بھی حالت میں فراموش نہ کریں۔اپنی ذمہ داریوں اور فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے معاملات کو نمٹانے کے لئے بھی کوششیں کر سکیں گے جس میں آپ اپنی قدرتی صلاحیتوں اور اپنی گفتگو کی خوبیوں کا استعمال مثبت بنا کر یقینی کامیابیوں کے حصول کے لئے متحرک ہو سکیں گے۔ (اسٹرالوجی۔8جون ،2022ء)

برج ثور آج کا دن کیسا گزرے گا

آج آپ کو متحرک کرنے کے مواقع میسر آ سکیں گے جن کو بہتر طور پر استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے ذاتی معاملات کو نمٹا سکیں گے لیکن ایک بات یاد رکھیں کہ اپنی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی مرحلے پر اپنی گھریلو ذمہ داریوں کو فراموش نہ کریں۔اگر ممکن ہو تو آج اپنی کاروباری سرگرمیوں کو وقتی طور پر روک دیں اور اپنے جاری منصوبوں کو مزید ترقی دینے یا اس میں تیزی پیداکرنے سے گریز کریں۔آج ستاروں کی ترتیب اور مرتب ہونیوالے اثرات سے فائدہ اٹھا کر اپنے گھریلو معاملات کو انجام دے کر اپنے اہداف کا حصول یقینی بنانے کی کوشش کریں۔اپنے پیاروں میں شامل کسی عزیز فرد سے غیر متوقع ملاقات کر سکیں گے۔(اسٹرالوجی۔8جون ،2022ء)

برج جوزا آج کا دن کیسا گزرے گا

آج آپ کو اپنے معاملات کی انجام دہی کے دوران بہت چوکنا رہنا ہوگا کیونکہ آپ کے جذبات ایک ساتھ حملہ آور ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے جوشیلے پن میں کئی ایک اقدامات کرنے کی وجہ سے آپ کی ذاتی زندگی میں کئی اہم تبدیلیاں بھی رونما ہو سکتی ہیں۔آج آپ کی ملاقات کسی ایسے فرد سے بھی ہو سکتی ہے جسے دیکھتے ہی آپ کے معاملات محبت کا آغاز ہو جائے یا آپ اس کی محبت میں گرفتار ہو جائیں۔ممکن ہے کہ اس کا احساس آپ کو فوری طور پر نہ ہو مگر دوسروں کیلئے سب کچھ سمجھ لینا کچھ زیادہ مشکل نہ ہوگا۔اپنے آپ کو ہر قسم کی باہمی بحث و تکرار سے بچائیں جبکہ کسی بھی بزرگ کو اسکا نشانہ بننے سے بچا کر اپنے ضمیر کا بوجھ کم کر سکیں گے۔(اسٹرالوجی۔8جون ،2022ء)

برج سرطان آج کا دن کیسا گزرے گا

آج آپ کو اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔اس دوران اپنے گھریلو فرائض کی ادائیگی میں کوئی کمی نہ آنے دیں اوراپنے نظریات یا آئیڈیاز کو بہتر طریقے سے دوسروں کے سامنے پیش کرنے کے لئے اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب کی مدد اور تعاون حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ جس سے آپ اس قابل ہوں گے کہ اپنے اہداف باآسانی حاصل کر سکیں اس کے علاوہ اپنے مستقبل کے بارے میں کئی اہم فیصلے بھی کر سکیں ۔آج اپنی کوششوں کی بناء پر کسی نئے معاہدے کی جانب پیشرفت ہو سکے گی لیکن اس کے لئے اپنی ہچکچاہٹ اور تذبذبپر قابو پانا ہوگا۔(اسٹرالوجی۔8جون ،2022ء)

برج اسد آج کا دن کیسا گزرے گا

آج ستاروں کے مرتب ہونے والے اثرات آپ کو گھر میں بنیادی تبدیلیاں کرنے کے لئے اکسا سکتی ہے جس میں آپ کو موقع مل سکے گا کہ اپنے گھر کی مرمت یا تزئین و آرائش کر کے اسے دیدہ زیب بنا لیں۔اس کے علاوہ آنے والے موسم کی مناسبت سے اپنے گھر میں بجلی یا گیس سے چلنے والی اشیاء کی تنصیب کر وا سکیں ۔ایسے گھریلو امور کے لئے یہ بہترین وقت ہے۔اگر کسی بھی مرحلے پر کوئی بزرگ رشتہ دار اپنی ذہنی اختراع کو مدنظر رکھ کر آپ کے معاملات میں مداخلت کرے یا اپنے نظریات آپ پر تھوپنے کی کوشش کرے تو ایسے حالات میں اپنے آپ کو پرسکون رکھتے ہوئے اس کی سب باتوں کو نظر انداز کر دیں۔(اسٹرالوجی۔8جون ،2022ء)

برج سنبلہ آج کا دن کیسا گزرے گا

آج آپ کو اپنے طے شدہ امور کو نمٹانے کی کوشش کرنی چاہئے جس میں آپ اپنی سوچی سمجھی اسکیموں یا منصوبوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کے عملی اثرات کو موجودہ حالات کے مطابق ڈھال کر فائدہ حاصل کرسکیں گے۔ اپنی مصروفیات کو اپنے گھر کے معاملات تک ہی محدود کرلینے سے نہ صرف کامیابیوں کا حصول ممکن بنا پائیں گے بلکہ اپنے جاری منصوبوں کو بھی مکمل کرنے کی کوشش کر سکیں گے۔ دوپہرمیں اپنے بزرگ رشتہ دار کی جانب چکر لگا سکتے ہیں کیونکہ متعلقہ فرد کی جانب سے آپ کی مدد کرنے کے لئے وعدہ کیا جا چکا ہے جو پورا بھی ہو سکتا ہے آج اپنے وسائل اورمسائل کے مابین توازن پیدا کرکے ہی اپنی زندگی کو پرسکون بنا سکیں گے۔(اسٹرالوجی۔8جون ،2022ء)

برج میزان آج کا دن کیسا گزرے گا

آج اپنے کاروبار کو مزید ترقی دینے یا نئے کاروبار کی شروعات کرنے کے لئے مناسب یا مددگار وقت نہیں ہوگا اس لئے کسی بھی نئے معاہدے پر دستخط نہ کریں اور نہ ہی اپنے آپ کو پریشان کریں بلکہ پورے سکون اور اطمینان سے اپنی قلبی واردات کے بارے میں غور و فکر کریں اور خاص کر اس فرد کے بارے میں ضرور سوچیں جس کی وجہ سے آپ کی جذباتی کیفیات اس حالت کو پہنچ گئی ہیں۔آپ کے دل میں جو سما چکا ہے اس کو اپنے قریب کرنے کے بارے میں اپنے ارادے اور مستحکم کر لیں تاکہ محبت بھرے احساسات سے اپنا دل منور کر سکیں۔آج اپنے گھریلو امور کو اپنی مرضی سے انجام دے کر ہی کامیابی حاصل کی جا سکے گی۔(اسٹرالوجی۔8جون ،2022ء)

برج عقرب آج کا دن کیسا گزرے گا

آج آپ کے قریبی افراد میں سے کوئی آپ کو کسی تقریب میں شرکت کی دعوت دے گا جسے قبول کرنے میں ہچکچاہٹ سے کام نہ لیں ورنہ بحث و مباحثہ یا تو تکار کی نوبت آ سکتی ہے۔اپنے فرائض کی انجام دہی میں آپ کا رابطہ کسی ایسے فرد سے ہو سکتا ہے جسے دیکھ کر ہی آپ میں کچھ جذبے جاگ سکتے ہیں لیکن آپ کوجذباتی نہیں ہونا چاہئے ورنہ کسی غلطی کا ارتکاب ہو سکتا ہے۔ مختلف قسم کی جذباتی کیفیات سے بھی واسطہ ہو سکتا ہے جن میں سب سے اہم آپ کا پیاربھرا معاملہ ہو سکتا ہے جوکہ پچھلے کافی عرصہ سے تاخیر کا شکار چلا آرہا تھا اور آج آپ سب سے قبل اسے ہی مکمل کرنے کی کوشش کریں گے مگر یقینی کامیابی حاصل نہ کر سکیں گے۔(اسٹرالوجی۔8جون ،2022ء)

برج قوس آج کا دن کیسا گزرے گا

آج اپنے آپ کو ذہنی طور پر الجھانے والی سرگرمیوں سے دور رہیں اور اگر ایسی صورتحال آپ کی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران پیدا ہو جائے تو اپنے معمولات کے طے شدہ شیڈول کے مطابق عمل کریں لیکن کسی ایسے منصوبے کا آغاز نہ کریں جس کے بارے میں آپکی معلومات ناقص ہوں ۔آپکے نئے آئیڈیاز کے بارے میں دوسروں کی جانب سے تعریف کے علاوہ تنقید بھی کی جا سکتی ہے لیکن اس سے اپنے آپ کو کسی پریشانی کا شکار نہ کریں کیونکہ یہ سب دل بہلانے کا ایک بہانہ ثابت ہوگا ۔اپنے اہم کاموں کی تکمیل کے لئے سرگرم عمل نہ ہوں کیونکہ جذباتیت میں کچھ بھی غلط ہو سکتا ہے۔کسی سفر میں دوستوں کاساتھ دیں اور خود کو پرسکون بنا لیں۔(اسٹرالوجی۔8جون ،2022ء)

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts