spot_img
Tuesday, August 9, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsآپ کا دن کیسا گزرے گا؟ | اسپیڈ 92 نیوز

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ | اسپیڈ 92 نیوز

- Advertisement -
- Advertisement -

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

برج جدی آج کا دن کیسا گزرے گا

آج آپ کی سوچ کے مطابق آپ کو صرف اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہی منسلک رہنا ہوگا اور ان کے مفاد ات کے حصول کے لئے کام کرنے کی کوشش کر سکیں گے مگر بہت زیادہ کام کرنا مشکل ہوگاکیونکہ کچھ فوری نوعیت کے معاملات آپ کی توجہ اپنے طرف مبذول کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔یہ وقت آپ کے لئے کافی مشکل ہو سکتا ہے لیکن آپ اسے باآسانی اپنے حالات کے مطابق ڈھال سکیں گے۔اپنے شریک حیات کے ساتھ کسی کاروباری سلسلے میں ایک ساتھ سفر کا منصوبہ بنا سکیں گے۔اپنے خیالات کے اظہار میں کوئی عمر رسیدہ فرد آپ کی مدد کر سکے گا جبکہ اپنے قیمتی سامان اور اہم کاغذات کی پڑتال کرنا آپ کے لئے فائد مند رثابت ہو سکے گا۔(اسٹرالوجی۔15جون ،2022ء)

برج دلو آج کا دن کیسا گزرے گا

آج اپنے وجدان پر بھروسہ کرتے ہوئے کسی طے شدہ کاروباری دورے کو منسوخ کر دیں گے کیونکہ اس سفر کے بارے میں آپ کو علم ہوچکا ہوگا کہ یہ سراسر گھاٹے کا سودا ثابت ہو سکتا ہے۔اپنے آپ کو کسی مقابلے میں شرکت کرنے کے لئے تیار رکھیں کیونکہ ایسی سرگرمی کی وجہ سے آپ خاصا معقول انعام جیت سکتے ہیں۔ایسے مواقع پر اپنے آپ کو پرسکون رکھیں اور اپنی ذہانت اور صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر اپنا سفر شروع کرنے کی کوشش لازمی کریں۔اپنے معاملات میں دوسروں کو دخل اندازی سے روکنے کے لئے اپنے عزم و ارادے کو مضبوط بنانے کی عملی کوششوں کا آغاز آج سے کرکے کامیابی حاصل کر سکیں گے۔(اسٹرالوجی۔15جون ،2022ء)

برج حوت آج کا دن کیسا گزرے گا


آج اپنے ارادوں میں استقامت پیدا کرکے اپنے آپ کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکیں گے جبکہ اپنے شروع کردہ تمام تر معاملات میں یقینی کامیابی حاصل کر نا بھی ممکن ہو سکے گا۔اس کے علاوہ اپنے دوستوں کی عملی مدد بھی آپ کو حاصل رہے گی۔اپنے شروع کر دہ منصوبوں کی وجہ سے خاصی معقول رقم کی وصولی ہو سکے گی جس کی وجہ سے معمول کے منصوبے مکمل طور پر تبدیل ہو سکیں گے۔آج اپنے اہل خانہ کی ضروریات اور خواہشات کا مکمل احترام کرنے کی کوشش کریں چاہے اس کے لئے آپ کو کوئی بھی قیمت کیوں نہ ادا کرنی پڑے۔اپنے وجدان پر بھروسہ اور اعتماد کرتے ہوئے تمام اندیشوں اور منفی سوچوں پر قابو پانے کی کوشش ضرور کریں۔(اسٹرالوجی۔15جون ،2022ء)

برج حمل آج کا دن کیسا گزرے گا

آج بہت سے دلیرانہ اقدامات کرنے کے لئے اپنے شریک حیات کے ساتھ باہمی اشتراک عمل کر سکیں گے۔اگر آپ نے اپنی لگن کو برقرار رکھا تو یقینی طور پر کامیابی حاصل کر سکیں گے۔آج اپنے بزرگ رشتہ دار کے ساتھ کسی قسم کا جھگڑا کر سکتے ہیں لیکن جونہی آپ کو احساس ہوگا کہ آپ غلطی پر ہیں تو آپ اس جھگڑے کا باآسانی ختم کر سکیں گے۔اپنے جذبات پر قابو رکھنا بہت ضروری ہوگا تاکہ متحمل مزاجی سے اپنے مقاصد کو حاصل کیا جاسکے۔اپنے معمولات میں اس حد تک محو نہ ہو جائیں کہ آپ کو اپنی فکر ہی نہ رہے۔ایسے میں تو ضرورت سے زیادہ آرام کرنے سے ہی اپنے آپ کو متحرک اور چوکنا بنا سکیں گے۔(اسٹرالوجی۔15جون ،2022ء)

برج ثور آج کا دن کیسا گزرے گا


آج آپ میں زندگی کا شعور ہی نہیں جاگے گا بلکہ اپنی مالی حالت کو بہتر بنانے والے نتائج سامنے آنے سے آپ میں جوش و جذبہ بھی پیدا ہو سکے گا جس سے آپ کا مزاج بہت ہی پسندیدہ انداز اختیار کر سکے گا۔آج کسی کاروباری سفر کا ارادہ بنا سکیں گے یا کاروباری کامیابی حاصل کرنے کے لئے نئی کوششوں کا آغاز کر سکیں گے۔اپنے خفتہ جذبات کی تسلی اور پیار محبت کے احساسات میں سکون پیدا کرنے کے لئے اپنے پیاروں سے ملاقات بھی کر سکیں گے۔اگر کسی کاروبار میں شراکت کی دعوت ملے تو اسے قبول کرنے میں ہچکچائیں مت۔اپنی مالی حالت کے بارے میں تمام تر اندیشے اور منفی سوچ و بچار کو اپنے آپ پر حاوی نہ ہونے دیں۔(اُردوپوائنٹاسٹرالوجی۔15جون ،2022ء)

برج جوزا آج کا دن کیسا گزرے گا

آج کسی مقامی کاروباری دورے کا امکان ہے جبکہ اپنے آپ کو پرسکون اور متحمل مزاج بناکر ہی اپنے پرانے معاملات کو نمٹا سکیں گے۔آج کسی بھی بات پر غصہ کرنے یا تلخی بھرے احساسات کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیں۔آج نہ صرف اپنے شریک کار کے ساتھ کسی قسم کی بحث و مباحثہ سے گریز کریں بلکہ دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی کرنے کی کوشش بھی نہ کریں۔آج شام سے قبل کسی پرانے جذباتی مسئلے کا معاملہ سامنے آنے سے آپ کو کوئی خاص پریشانی تو نہ ہو سکے گی جبکہ اس جیسے افراد کے احساسات اگر منفی رخ اختیار کر جائیں تو پھر مالی معاملات کے بارے میں سوچ بچار اور اندیشے پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔.(اسٹرالوجی۔15جون ،2022ء)

برج سرطان آج کا دن کیسا گزرے گا

آج صبح میں آپ کو کہیں سے خاصی معقول رقم موصول ہو سکتی ہے جس کا تعلق آپ کی خاندانی جائیدادیاکسی پارٹ ٹائم ملازمت سے ہو سکتا ہے۔آج اپنے مستقبل کے بارے میں منصوبہ بندی کرنے کے لئے بہترین وقت ہے۔اس کے علاوہ اگر آپ کسی قسم کی نئی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں توکسی جھجک اور ہچکچاہٹ کے بغیر اس بہترین وقت سے یقینی طور پرفائدہ اٹھا سکیں گے۔آج تو سب سے ضروری کام آپ کا آرام کر کے اپنے آپ کو پرسکون بنانا ہوگا۔کسی دوسرے کے ذاتی معاملات کے بارے میں کسی قسم کا تبصرہ کرنے کی بجائے اپنے آپ کو تنقیدی سوچوں اور منفی خیالات کے اثرات سے آذاد کرانے کی کوشش کریں۔(اسٹرالوجی۔15جون ،2022ء)

برج اسد آج کا دن کیسا گزرے گا

آج آپ کا طے کردہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہو سکتا ہے لیکن آپ کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا جبکہ آپ کے لئے تمام تر راستے کھلے ہوں گے۔اپنے کسی عزیز اور تجربہ کار رشتہ دار کی وجہ سے بہت سی معلومات کا حصول ممکن ہو سکے گا جس کی وجہ سے آپ کو کسی نئے منافع بخش کاروبار کا آغا زکرنے میں آسانی ہو گی۔ایسے میں اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اور اپنے شریک حیات کے مشوروں کو بھی اہمیت دینے کی کوشش کریں۔موجودہ دن کسی قسم کی سوچ و بچار میں غرق رہنے کے لئے مناسب نہیں ہے کیونکہ ایسی کیفیات میں انسان کسی بھی قسم کے اندیشوں میں مبتلا ہوکر کئی ایک غلط فیصلے کر بیٹھتا ہے جس سے آپ کوبچناہے۔(اسٹرالوجی۔15جون ،2022ء)

برج سنبلہ آج کا دن کیسا گزرے گا

آج اپنے عزیز و اقارب سے میل ملاقات کا موقع مل سکتا ہے جس سے فائدہ اٹھا کر کوئی ایک فرد آپ کو تحائف ارسال کر سکتا ہے۔آج آپ کی باہمی گفتگو کرنے اور دوسروں کو اپنا ہمنوا بنانے والی صلاحیت بہت عروج پر ہو گی جس کی وجہ سے اپنے مالی معاملات کو حل کرنے میں بھی کامیاب ہو سکیں گے۔دوپہر میں آپ کو کسی تقریب میں شمولیت کی دعوت بھی مل سکتی ہے جس قبول کرکے آپ نہ صرف لطف اندوز ہو سکتے ہیں بلکہ بہت سے دیگر افراد کو بھی حیران کر سکتے ہیں۔ لیکن تمام معاملات سے ہٹ کر آپ کو توازن کی راہ اختیار کرنی ہوگی کیونکہ بے اعتدالی کی وجہ سے کل کے طے شدہ اہداف کا حصول ممکن نہ رہے گا۔(اسٹرالوجی۔15جون ،2022ء)

برج میزان آج کا دن کیسا گزرے گا

آج صبح سے ہی آپ اپنے بہتر مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی بھی ایسا لائحہ عمل اختیار کرنے کی کوشش کریں گے جس سے فائدہ اٹھا کر آپ کامیابی کی راہ اپنا سکیں جبکہ آپ کو یہ بھی سوچنا چاہئے کہ اس سے آپ کا دن بھر کے لئے طے شدہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہو کے رہ جائے گا۔اس کے علاوہ اپنے یاروں دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرنے کے لئے کسی تقریب کا اہتمام کرنے کا پروگرام بھی بنا سکتے ہیں۔اگر آپ کسی بھی قسم کے منفی خیالات کو مدنظر نہ رکھیں اور کسی نادیدہ معاملے پر تشویش کا شکار نہ ہوں تو اپنی مالی حالت کو بہتر بنانے کا موقع مل سکے گا۔آج آپ کو اپنے وجدان پر اعتماد کرکے ہی اپنے معاملات انجام دینا ہوں گے۔(اسٹرالوجی۔15جون ،2022ء)

برج عقرب آج کا دن کیسا گزرے گا

آج آپکی اپنی گفتگو سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت بہت عروج پر ہوگی جبکہ اپنے الفاظ اور لہجے سے فائدہ اٹھا کر دوسروں کو ہمنوا بھی بنا سکیں گے اور انہیں اپنے خیالات سے ہم آہنگ بھی کر سکیں گے۔ان باتوں کا براہ راست اثر آپ کے موجودہ تعلقات پر پڑے گا جس کی وجہ سے کئی قسم کی غلط فہمیاں بھی دور ہو سکیں گی اور آپ کے باہمی خلوص و پیار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو سکے گا۔اپنے ذاتی فائدہ کے لئے کسی قسم کے کاروباری دورے کو حتمی شکل دے سکیں گے۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ آج کافی سارا مالی فائدہ اٹھایا جائے تو اپنی کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے کی کوشش کریں۔(اسٹرالوجی۔15جون ،2022ء)

برج قوس آج کا دن کیسا گزرے گا

آج آپ معمول کے اخراجات کی وجہ سے کسی بھی طرح کی مشکل کو سرپر حاوی نہ کریں بلکہ اپنے بزرگوں کی ہدایات پر عمل کرکے فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔ اپنے معاملات کو انتہائی توجہ اور سکون سے انجام دینے کی کوشش کریں۔کسی بھی طرح کے خدشات اور اندیشوں سے اپنے آپ کو دور رکھیں تاکہ توہمات سے بچ سکیں۔ورنہ آپ سے کوئی ایسی غلطی سرزدہو سکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کسی بھی قسم کے قانونی معاملات میں ملوث ہو سکتے ہیں۔اپنے آپ کو سستی اور لاپرواہی سے بچانے کی کوشش کریں اور جسے آپ جان سے عزیز ترسمجھتے ہیں دل کھول کر اس سے اپنے جذبات کا اظہار کریں تاکہ اپنے آپ کو ذہنی الجھن سے بچا سکیں۔(اسٹرالوجی۔15جون ،2022ء)

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts