spot_img
Thursday, August 18, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsآپ کا دن کیسا گزرے گا؟ | اسپیڈ 92 نیوز

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ | اسپیڈ 92 نیوز

- Advertisement -
- Advertisement -

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

برج جدی آج کا دن کیسا گزرے گا

آج چونکہ آپ کا موڈ ٹھیک نہیں ہوگا اس لئے مزید ذمہ داریاں قبول کرنے سے احتراز کرین ورنہ کئی ایک معاملات میں آپ کیلئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔اسکے علاوہ آپکی توانائی فالتو کاموں میں ضائع ہو سکتی ہے۔اگر آپ خود کو پر سکون کرنے میں کامیاب نہ ہوئے تو ذہنی انتشار کی حالت میں اپنے آپکو کسی حادثے سے دوچار کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔ایسے میں اپنے وجدان پر بھروسہ کریں یا پھر کسی بڑے سے مشاورت کرکے اپنے آپ پر قابو پائیں ۔ویسے توہر انسان کسی نہ کسی سبب اپنے آپکو زندہ رکھے ہوئے ہے لیکن شاید کسی کو اس بات کا احساس ہی نہیں ہے کہ انکی اصل جاگیر تو انکی اپنی ذات ہے جسکے بارے میں شاید وہ جاننا ہی نہیں چاہتے۔ (اسٹرالوجی۔16جون ،2022ء)

برج دلو آج کا دن کیسا گزرے گا

آج آپ جو بھی کچھ کرنا چاہیں اپنے جذبات پر ہر حال میں قابو رکھنے کی کوشش کریں کیونکہ بہت سے ایسے معاملات سامنے آ سکتے ہیں جن کی وجہ سے آپ کو اپنے جذبات پر قابو پانا مشکل ہو سکتا ہے۔آج کسی جگہ سے ممکنہ طور پرمعقول رقم کی وصولی ہو سکتی ہے۔اس کا مطلب آپ کی پیشہ وارانہ کارگردگیکا اعتراف ہوگا جس کا مظاہرہ آپ نے پچھلے دنوں کیا ہوگا۔اس کے علاوہ معمول کی سرگرمیوں میںآ ج دوسروں کو اپنا ہمنوابنانے میں آپ کو اتفاق رائے سے کام لینا ہو گا ۔ اپنی دماغی صلاحیت اور کام کرنے کی خوبی کو کسی بھی حالت میں ضائع نہ ہونے دیں اورجیسے بھی ممکن ہو اپنی منزل کو ہمیشہ مدِنظر رکھیں اور منزل آج آپ کے سامنے ہے ۔(اسٹرالوجی۔16جون ،2022ء)

برج حوت آج کا دن کیسا گزرے گا

آج آپ کو اپنی صحت کے مسائل سے نبرآزما ہونا پڑے گا کیونکہ آپکے ذہنی انتشار کی وجہ سے آپ بہت زیادہ اضطراب میں ہونگے جسکی وجہ سے آپ بالکل برسنے والی کیفیات میں ہوں گے۔اپنے آپ کو ٹھنڈا کریں کیونکہ کسی قسم کے اہم فیصلے کرنے کیلئے آج کا دن موافق نہیں ہے۔ویسے بھی آج کسی حالت میں بھی آپ کو تنگ نظری کامظاہرہ نہیں کرنا چاہئے۔۔اپنے آپ کو متحرک کرنے کی کوشش کریں تاکہ کامیابی کا کوئی موقع آپ کی گرفت سے باہر نہ رہ جائے۔کسی کے دل کوجلانے کی سزا اپنے آپ کو مت دیں۔ ویسے تو ایک ناکامی ہی انسان کو ٹھیک کر دیتی ہے اور آپ ہیں کہ پے در پے غلطی کئے جا رہے ہیں ۔ آخرکیوں آخری حد بھی عبور کرنا چاہتے ہیں ؟(اسٹرالوجی۔16جون ،2022ء)

برج حمل آج کا دن کیسا گزرے گا

آج اپنے امور کی انجام دہی کی وجہ سے آپ بہت سے ایسے معاملات میں اپنی توانائی ضائع کر سکتے ہیں جس کے اثرات فوری طور پر آپ تک پہنچنا ممکن نہیں ہوگا لیکن آپ تھکاوٹ سے نڈھال ہو سکتے ہیں۔جس سے اپنے اہم امور پر توجہ دینا بھی آپ کے لئے ممکن نہ ہوگا۔آج کا دن اپنے گھریلو معمولات کیلئے بہترین ہوگا۔اپنے قریبی افراد میں سے کسی کے رویے کا شکوہ نہ کریں بلکہ اپنے آپ کو ذمہ دار فرد کی طرح سوچنے پر مجبور کریں اس سے ہی آپ کو دوسروں کے حالات کی مجبوریوں کا اندازہ بہت آسانی سے ہو سکے گا۔دوسروں کو اپنے ارد گرد جمع رکھنے کی عادت پر قابو پائیں کیونکہ اس طرح آپ اپنا قیمتی وقت ضائع کرنے کا باعث خود ہی بن جاتے ہیں۔(اسٹرالوجی۔16جون ،2022ء)

برج ثور آج کا دن کیسا گزرے گا

آپ صبح سے ہی کسی نہ کسی وجہ سے بہت زیادہ پرجوش اور گرم مزاجی کی کیفیات کے حامل ہوں گے جس کی وجہ سے اپنے آپ پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا۔یہ آپ کے لئے کسی جھگڑے یا گرما گرمی کی جانب پیش رفت کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔آپ کو ایسے وقت میں صرف اپنے معمولات کی انجام دہی کی جانب ہی توجہ مبذول رکھنا ہوگی۔اگر گاڑی چلانا پڑے تو انتہائی احتیاط سے چلائیں کیونکہ آپ کسی حادثت کا شکار ہو سکتے ہیں۔لیکن ایسے حالات کے با وجود اپنے آپ کو مایوس اور دنیا کا ٹھکرایا ہو ا فرد مت سمجھیں کیونکہ ہر رات کے بعد دن ضرور نکلتا ہے ۔ویسے بھی آپ بہت متحرک ہیں اور معاشرے میں خود کو منوانے کی جدوجہد کرتے نظر آ رہے ہیں ۔(اسٹرالوجی۔16جون ،2022ء)

برج جوزا آج کا دن کیسا گزرے گا

آج کسی بھی کم عمر فرد کے ساتھ گرمی سردی کرنے اور سخت الفاظ کے استعمال سے گریز کریں ورنہ بعد میں آپ کو خود ہی افسوس ہو سکتا ہے۔ایسی کیفیات میں ڈرائیونگ آپ کے لئے نقصان کاباعث بن سکتی ہے۔اس سے بچاؤ کا راستہ یہ ہے کہ آپ ڈرائیونگ سے احتراز کریں۔اپنے مالی حالات کی بہتری کے لئے اپنے آپ کو شکوک شبہات اور بے بنیاد خدشات سے گریز کریں۔آج سب سے اہم یہ بھی ہوگا کہ اپنی خوشامدانہ عادت پر قابو پائیں۔اس کے علاوہ دوسروں کے منہ سے تعریفی کلمات سن کرزیادہ خوش نہ ہوں کیونکہ اس طرف توجہ کرنے سے آپ کے ارادے کمزورہو جائیں گے لیکن پھر بھی ایسی کسی صورتحال مین آپکو اپنا اعتماد قائم رکھنا ہوگا۔(اسٹرالوجی۔16جون ،2022ء)

برج سرطان آج کا دن کیسا گزرے گا

آج اپنی مالی مشکلات کو حل کرنے کے لئے اپنی امید کو قائم رکھیں اور ہر حال میں اپنے اہداف کے حصول کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں جبکہ اپنے شراکت دار کی جانب سے آپ کے عملی اقدامات میں آپ کا بھر پور ساتھ بھی دیا جا سکے گا۔اگر آپ نے احتیاط سے کام نہ لیا تو آپ کو کسی حادثے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اسلئے محتاط رہیں اور جو بھی کرنا ہے انتہائی احتیاط سے کریں۔چونکہ آپ کے اندر دوسروں کو پرکھنے کی صلاحیت بہت سے دوسرے افراد سے بڑھ کر ہے جس کی بناء پر کسی بھی فرد کے بارے میں آپ کی رائے کبھی غلط نہیں ہوتی مگر آج ایسا کرتے وقت تھوڑی احتیاط اور متحمل مزاجی سے کام لینا بہتر ہوگا۔(اسٹرالوجی۔16جون ،2022ء)

برج اسد آج کا دن کیسا گزرے گا

اگر آج آپ نے اپنے مالی حالات کا حل تلاش کرنے کی بجائے اپنی بیزاری اور دوسروں سے لاتعلقی کی کیفیات کو اپنے اہپر حاوی کرلیا تو آپ کے لئے اپنے شیڈول کو انجام دینا مممکن نہ رہے گا اس لئے اپنے شریک حیات کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرکے ہی ان اثرات کی تیزی اور گرم جوشی سے بچ سکیں گے۔اس کے علاوہ اپنے بارے میں دوسروں کی رائے کو اہمیت دینے کی کوشش کریں۔یوں توہر انسان اپنی زندگی میں بہت سے فیصلے کرتا ہے جن کی افادیت اور نقصانات کبھی فوری اور کبھی دیر میں ظاہر ہوتے ہیں لیکن آپ کے اکثر فیصلے دوسروں پر اعتماد نہ کرنے کی وجہ سے غلط ثابت ہو چکے ہیں۔اس کی وجہ صرف اپنے آپ کوہی سب کچھ سمجھنا ہے۔(اسٹرالوجی۔16جون ،2022ء)

برج سنبلہ آج کا دن کیسا گزرے گا

آج اپنی ذات اور اپنے گھر کے بارے میں بھی بہت سے مثبت اور فائدہ مند منصوبے بناکر انہیں عملی شکل دینے کی کوشش کر سکیں گے جبکہ آپ کو اپنی صحت کے بارے میں سامنے آنے والی معمولی رکاوٹوں کو ہر حال میں مد نظر رکھنا ہوگا تاکہ کسی بھی قسم کے معاملات آپ کو پریشان نہ کر سکیں جبکہ آپ کو اپنے آپ کو پرسکون رکھنے کے لئے آرام کرنا چاہئے۔اس کے علاوہ چونکہ آج اپنے بہت سے منصوبوں کو آگے بڑھانے اوراپنی زندگی کی مثبت تعمیر کے لئے آپ کوحقیقی زندگی کے بارے میں عملی اقدامات سے بھرپور کوئی سفر شروع کرنا پڑے گا جس کے بارے میں آج تمام خفیہ حقیقتیں کھل کر آپ کے سامنے آ سکتی ہیں۔(اسٹرالوجی۔16جون ،2022ء)

برج میزان آج کا دن کیسا گزرے گا

آج آپ کو اپنے طے کردہ شیڈول میں ہونے والی کچھ غیر متوقع تبدیلیوں کی وجہ سے اپنے آپ کو پریشان نہیں کرنا چاہئے جبکہ اس کی بجائے آپ کو اپنے جذبات پر قابو رکھنا ضروری ہوگا ورنہ آپ کے تعلقات اپنے قریبی افراد کے ساتھ متاثر ہو سکتے ہیں اور ممکنہ طور پر آپ کے انتہائی اہم اور پیارے افراد بھی اس کی زد میںآ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے اہم ترین معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے خود کو متحرک کریں تاکہاپنے بے بنیاد شکوک و شبہات اور وہم و گماں پر قابو پا سکیں۔اس کے علاوہ آج دوسروں سے لین دین کرتے وقت جو وعدے کریں یا باہمی طور پر جوطے کریں انہیں نبھانا ہی سب سے اہم اورضروری عمل ہو گا ۔(اسٹرالوجی۔16جون ،2022ء)

برج عقرب آج کا دن کیسا گزرے گا

آج صبح سے ہی آپ ایک ساتھ کئی کام اکٹھے کرنے کی کوشش کریں گے جس کی وجہ سے آپ کی ذہنی پریشانی بڑھ سکتی ہے جس سے ذہنی انتشار اور الجھاؤ کی کیفیات آپ پر حاوی ہو سکتی ہیں۔آپ کو اپنی کاروباری یا پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں انتہائی احتیاط کرنا ہوگی ورنہ آپ کی کارکردگی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔جس سے آپ کئی قسم کی غلطیاں کر سکتے ہیں جوآپ کی غیر متوقع کامیابیوں کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔آپ کو اپنے موجودہ حالات کے مطابق فیصلے کر کے ہی دوسروں سے بہت سے فوائد حاصل کر نے ہوں گے۔اپنے مفادات کی خاطر ایک حد تک جانے میں کوئی برائی نہیں ہے مگر اپنی حدود کو توڑ کر دوسروں کے لئے کسی بھی طرح کا خطرہ پیدا نہ کریں۔ (اسٹرالوجی۔16جون ،2022ء)

برج قوس آج کا دن کیسا گزرے گا

آج آپ کو اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد حتٰی کہ اپنے شریک کار کی جانب سے بھی متوقع تعاون حاصل نہیں ہو سکے گا جس کی وجہ سے آپ کو اپنے اہداف کے حصول میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا جس کی وجہ سے آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہو سکتے ہیں۔اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہوئے اپنے شریک حیات کی بات کو سمجھنے کی کوشش کریں کیونکہ کسی بھی نئی سرمایہ کاری کے بارے میں اس کی سوچ آپ کی نسبت بہت صحیح اور حالات کے مطابق ہے۔اس کے علاوہ اپنے آپ کو کسی تلخ صورتحال اور لڑائی جھگڑے سے بھی محفوظ رکھ پائیں گے۔اگر کوئی کامیابی نظر نہ آئے تو ان اقدامات کو ہی اپنی کامیابی سمجھ لینے سے آپ فوری پرسکون ہو سکیں گے۔(اسٹرالوجی۔16جون ،2022ء)

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts