spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsآپ کا دن کیسا گزرے گا؟ | اسپیڈ 92 نیوز

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ | اسپیڈ 92 نیوز

- Advertisement -
- Advertisement -

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

برج جدی آج کا دن کیسا گزرے گا

آج اپنی خواہشات کے برعکس متضادرویہ اختیار کرنے کی وجہ سے نہ تو آپکی ضرورتیں پوری ہوسکیں گی اور نہ ہی آپ کے دوست احباب خاص کر پیارے اور دل کے قریب افراد مطمئن اور پرسکون ہو سکیں گے بلکہ وہ مزیددلبرداشتہ ہو سکتے ہیں۔شائد آپ ان باتوں کو محسوس نہ کر سکیں اور اگر کریں تو اپنی ضرورتوں پوری کرنے اور فوائد کے حصول کیلئے ہی کریں لیکن پھر بھی اگر آپ پرسکون نہ ہوں تو دوبارہ سے جائزہ لے کر اپنی عملی کاوشوں اور آرام کی ضرورت میں اعتدال پیدا کرنے کی کوشش کریں ۔آج آپ کوکہیں سے معقول رقم موصول ہو سکتی ہے۔اپنے موخرشدہ منصوبے پھر سے شروع کر سکتے ہیں جبکہ اپنے پیاروں سے اخراجات پر تو تکار سے گریز کریں۔(اسٹرالوجی۔7جون ،2022ء)

برج دلو آج کا دن کیسا گزرے گا

آج اپنے خیالات اور آئیڈیاز کے بارے میں دوسروں کو بہتر انداز میں آگاہ کرنے کیلئے بہترین دن ہے لیکن دوسروں کی سننی بھی ضروری ہوگی۔خریداری کرنیکے علاوہ مول تول کرنے کیلئے بھی بہتر وقت ہے۔اپنے گھریلو معاملات میں بہتری لانے کے باوجود کچھ اہم اشیاء کی خریداری کے لئے آپ کو رقم کی ضرورت پیش آ سکے گی۔ ایسے لمحات میں جلدبازی پر مبنی فیصلے نہ کریں۔کیونکہ شام میں سستی خریداری کرنے کے لئے آپ کا کوئی قریبی دوست آپ کی مدد کر سکے گا۔دوسروں سے باہمی لین دین کرنے اور انکی باتوں کو سمجھنے کے علاوہ اپنے معمولات کی ادائیگی کیلئے آپکا ذہن صاف اور سوچیں الجھاؤ سے پاک ہونی ضروری ہیں۔(اسٹرالوجی۔7جون ،2022ء)

برج حوت آج کا دن کیسا گزرے گا

آج اپنے شریک حیات کے ساتھ مشاورت کرکے اپنے گھر میں اہم تبدیلیاں کر سکیں گے۔ایسے میں کسی جھجک کا شکار نہ ہوں بلکہ اپنے بہترین سماجی تعلقات سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔خاص کر جب کسی قریبی فرد کی جانب سے کسی کاروبار میں شمولیت کی پیشکش موصول ہو تو اسے قبول کر لیں۔آج کا دن تقریبات میں شرکت کرنے اور اپنے آپ کو پرسکون رکھنے کے لئے بہترین ہے لیکن ذاتی سکون سے ہٹ کر آپ کو اپنے فضول اخراجات پر قابو پانے کی اشد ضرورت ہوگی تاکہ اپنے آپ کو حد اعتدال میں رکھ سکیں۔ آپ کے سامنے کرنے کو بہت سے کام ہوں گے جبکہ آپ کی توجہ اپنے آرام و سکون کی جانب ہی مرتکز رہے گی۔(اسٹرالوجی۔7جون ،2022ء)

برج حمل آج کا دن کیسا گزرے گا

آج ذہنی طور پر آپ بہت مثبت اورمضبوط ارادوں کے حامل ہونگے اور پوری قوت اور جوش عمل کے ساتھ اپنے اہداف کے حصول میں سرگرم ہو سکیں گے۔آج سیروتفریح کیلئے بہتر دن نہیں ہے لیکن اپنے گھریلو امور اور اپنے پیاروں کی ضروریات سے غافل نہ رہیں۔شام میں اپنے دوستوں کے ساتھ کسی تقریب میں شامل ہو سکیں گے۔آج جسمانی تھکاوٹ اور جوشیلے پن کی وجہ سے آپ عملی اقدامات کرتے وقت دوسروں سے بات چیت کے دوران جو دل میںآ ئے وہ کہہ دیں گے یا کر دیں گے اس بات سے قطع نظر کہ حالات کا تقاضہ کیا ہے؟ اپنے آپ پر قابو رکھیں اور اپنے نظریاتی مخالفین سے لڑائی جھگڑامول لینے سے سے گریز کریں۔(اسٹرالوجی۔7جون ،2022ء)

برج ثور آج کا دن کیسا گزرے گا

آج اپنی پیار بھری سوچوں اور محبت بھرے جذبات کو حقیقت کا روپ دے سکیں گے اورکسی خاص فرد کے ساتھ اپنے احساسات کا تبادلہ بھی کر سکیں گے۔اپنے رنگین خوابوں کے بارے میں کسی الجھن کا شکار نہ ہوں۔دوسروں سے کوئی ایساوعدہ نہ کریں جو آپ کیلئے نبھانا مشکل ہو جائے ۔اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے کام لیکر اپنے معاملات کو بہتر بنا ئیں اور محبت کے بارے میں اپنے نظریات کوحقیقت کا روپ دینے کی کوشش کریں۔آج اپنے گھریلو امور میں کامیابی حاصل کرکے اپنے کاروبار سے معقول رقم کے حصول کے بعد اپنے پیاروں کے ساتھ اپنے مستقبل کے منصوبوں کو عملی شکل دے سکیں گے جبکہ کسی دوست کی تیمارداری بھی کر سکیں گے۔(اسٹرالوجی۔7جون ،2022ء)

برج جوزا آج کا دن کیسا گزرے گا

آج آپکے پیار بھرے جذبوں کی شدت آپ کو مجبور کرے گی کہ آپ اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارنے کی کوشش کریں اگر یہ ممکن نہ ہوتو پھر بھی کسی اتفاق رائے رکھنے والے فرد کے ساتھ وقت گزار سکیں گے۔آج آپ کی تخلیقی اور فنکارانہ صلاحیتیں آپ کو پرجوش بنا سکتی ہیں جس کی وجہ سے آپکے کاموں میں اطمینان بخش کامیابی کا حصول ممکن ہو سکے گا۔اپنے گھر میں کسی قسم کی تبدیلی کیلئے بہترین وقت ہے اس سے فائدہ اٹھاکر اپنے گھر کی مرمت کرنے،تزئین و آرائش کے علاوہ نئی تعمیراتی سرگرمیاں بھی شروع کر سکیں گے۔کسی خاتون کی باتوں کی وجہ سے اپنی شریک حیات سے جھگڑا نہ کریں بلکہ اتفاق رائے سے اپنے امور کی تکمیل کرنے کی کوشش کریں۔(اسٹرالوجی۔7جون ،2022ء)

برج سرطان آج کا دن کیسا گزرے گا

آج اگر آپ اپنے ذاتی خیالات کی حد تک یا اپنی جذباتی حالت کی وجہ سے غیر مطمئن اور بے چین ہیں تو محتاط رہیں کیونکہ ان کیفیات کی وجہ سے ا ٓج آپ کے قریبی افراد کے ساتھ موجودہ تعلقات میں بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے۔آج آپ اپنے حقیقی خیالات کو بروئے کار لا کر اپنے گھریلو امور میں اہم تبدیلیاں کر سکتے ہیں لیکن اس معاملے میں کئی رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں۔آج اپنے لئے منفعت بخش لمحات سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لئے اپنے موجودہ وقت کو بہترانداز سے ترتیب دینے کی کوشش کریں جبکہ اپنے اندر پیدا ہونے والے پرجوش پیار بھرے جذبات کی وجہ سے معمول سے ہٹ کر اقدامات کر سکیں گے تاکہ دلی سکون اور اطمینان حاصل ہو سکے۔(اسٹرالوجی۔7جون ،2022ء)

برج اسد آج کا دن کیسا گزرے گا

آج کسی اہم فرد سے ملاقات ہو سکتی ہے لیکن اگر آپ کا دل کسی سے گفتگو کرنیکی جانب مائل نہ ہو تو اپنی اہم ملاقاتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو ملتوی کر دیں۔اپنے توجہ طلب اہم امور کو فی الحال ملتوی کردیں۔ان سب باتوں کے باوجود آپ اپنے گھریلو امور میں کامیابی حاصل کر سکیں گے ۔شام میں کسی دوسرے شہر سے آپ کے ہاں کچھ مہمان آ سکتے ہیں۔آج آپ کے لئے اپنے سیروتفریح کے جذبات کی شدت سے نبردآزما ہونا آسان کام نہ ہوگا۔اس کے علاوہ کسی خاص موضوع پر ہونے والی گفتگو آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکے گی۔جس سے آپ کو اپنی سوچوں کے مطابق بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی میسر آ سکتا ہے۔ (اسٹرالوجی۔7جون ،2022ء)

برج سنبلہ آج کا دن کیسا گزرے گا

آج کسی نئے کاروباری معاہدے پر دستخط کرنے میں ہچکچاہٹ سے کام نہ لیں بلکہ اپنے وجدان پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے گھریلو امور یا گھر کے بارے میں کوئی اہم فیصلہ کر سکیں گے۔آج دوسروں سے باہمی سماجی اور کاروباری تعلقات میں گرمجوشی پیدا ہوسکے گی جبکہ اپنی شریک حیات کی جانب سے حوصلہ افزائی کے ساتھ مکمل تعاون بھی میسر آ سکے گا۔ اپنی شخصیت میں پیدا ہونے والی کشش اور جاذبیت کی وجہ سے دوسروں کی توجہ کامرکز بن سکیں گے۔اس کے لئے آپ کو کسی خاص محنت سے کام نہ لینا پڑے گا جبکہ دوسروں کے مثبت تاثرات آپ کا حوصلہ بڑھانے میں کامیاب رہیں گے۔اسی طرح سے ہی آپ کے باہمی تعلقات مزید بہتر ہو سکیں گے۔(اسٹرالوجی۔7جون ،2022ء)

برج میزان آج کا دن کیسا گزرے گا

آج اپنائیت اور انسیت کے احساسات آپکو مطمئن اور پر سکون بنانے میں مددگار ثابت ہونگے خاصکر جب آپکا پیارا فرد آپکے قریب ہوگا۔آپکو تنہا ئی کے خول سے باہر نکل کر باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے پیار محبت کے احساسات کیساتھ متحرک ہونا ہوگا۔اگر آپ اپنی ذاتی زندگی میں خوش نہیں ہیں تب بھی آپکی منفی سوچیں اثر انداز نہ ہو سکیں گی۔آج بہت سے امور ایک ساتھ شروع کرنے سے کوئی بھی کام پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکے گا۔ اپنے حلقہ احباب کی معیت میں بہت زیادہ کاروباری کامیابیوں کا سلسلہ آپکے گھریلو امور تک پھیلا ہوگا اور آپکے اہل خانہ بھی آپکے مددگار ہونگے چاہے وہ آپکے خیالات سے متفق ہوں یانہ ہوں۔(اسٹرالوجی۔7جون ،2022ء)

برج عقرب آج کا دن کیسا گزرے گا

آج آپ کی معمول کی سرگرمیاں بلا مقصد اور بلاضرورت بھی ہو سکتی ہیں جس سے آپ غیر مطمئن نظر آ سکتے ہیں اس کے علاوہ اپنے اہداف کے حصول کے لئے متحرک ہونا بھی مشکل ہوسکتا ہے۔ایسی ذہنی کیفیات کی وجہ سے آج سفر کرنے اور دوست احباب سے ملاقاتیں کرنے سے گریز کریں۔عوام الناس آپ کے خیالات سے متفق نہ ہونگے جبکہ اپنے پیاروں کے رویہ سے آپ دلبرداشتہ بھی ہو سکتے ہیں۔ ویسے آپ کی ذاتی زندگی بہت مطمئن اور پر سکون ہوسکے گی۔ آپ اپنی عجیب و غریب خواہشات کی وجہ سے بہت جذباتی اور پرجوش نظر آ سکتے ہیں جب کہ اپنے الجھے خیالات کو سلجھانے اور انہیں سلجھانے میں واضح کامیابی بہت مشکل ہو سکتی ہے۔(اسٹرالوجی۔7جون ،2022ء)

برج قوس آج کا دن کیسا گزرے گا

آج آپکے آئیڈیاز بہت زیادہ فنکارانہ،تخلیقی اور متحرک جذبات کے حامل ہو سکتے ہیں۔ان جذبات کی وضاحت کرتے ہوئے آج آپکواپنے مثبت اور تعمیری تصورات کو حقیقت کا رنگ دینے میں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔ایسے ماحول میں اپنے گھریلو فرائض اور اہل خانہ کی ضروریات کو نظر انداز نہ کریں لیکن اپنی مالی حالت بہتر بنانے کے منصوبے حقیقی ثابت نہ ہو سکیں گے جبکہ اپنی ضد سے ہٹ کر اپنے معمول کی سرگرمیوں کو ہی انجام دینے کی کوشش کریں۔آپ معمول سے بڑھ کر بہت زیادہ جوشیلے اور متحرک ہو سکتے ہیں۔آپکے ان جذبات کا تعلق آپکے خواب و خیال اور تصورات سے بھی ہو سکتا ہے جنہیں آپ نے عام طور پر کبھی اہمیت نہیں دی ہو گی۔(اسٹرالوجی۔7جون ،2022ء)

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts