spot_img
Tuesday, August 9, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsبینکوں اور وزارت کی نااہلی کی وجہ سے حج کیلئے اپلائی کرنیوالے...

بینکوں اور وزارت کی نااہلی کی وجہ سے حج کیلئے اپلائی کرنیوالے سیکڑوں افراد رل گئے

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد:  حج 2022  کے لیے  اپلائی کرنے والے سیکڑوں درخواست گزار  بینکوں اور وزارت مذہبی امور کی نااہلی کی وجہ سے رل گئے

قرعہ اندازی میں کامیاب قرار  پانے  والے 1200 سے زائد درخواست گزار  پھنس گئے  ہیں جس کا حل وزارت مذہبی امور تلاش کرنے میں ناکام  ہے

کئی روز گزرنے کے باوجود ابھی تک وزارت کوئی حل تلاش کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے جب کہ درخواست گزاروں نے کامیابی کا میسج ملنے پر  9 مختص بینکوں میں رقوم بھی جمع کروادی ہیں

تاہم بینکوں کی جانب سے بروقت ڈیٹا اپ ڈیٹ نہ کرنے  پر  درخواست گزار ناکام قرار دے دیے گئے ہیں اور درخواست گزار بینکوں میں مکمل رقوم کی ادائیگی کے باوجود ناکام ہوگئے۔

وزارت مذہبی امور متاثرہ درخواست گزاروں کو صرف تسلیاں دے رہی ہے اور  اس نے سارا ملبہ بینکوں پر ڈال دیا ہے،  وزارت مذہبی امور بینکوں  پر جرمانہ عائد کرنے  پر  بھی غور کررہی ہے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts