spot_img
Monday, August 8, 2022
spot_img

-

ہومLatest News’اقتدار کا بھوکا‘، لیگی رہنماؤں کی وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے...

’اقتدار کا بھوکا‘، لیگی رہنماؤں کی وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے پر عمران خان پر تنقید

- Advertisement -
- Advertisement -

مسلم لیگ (ن )کے رہنماؤں نے عمران خان کو  وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی کرسی پر بیٹھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے موقع پر ان کی کرسی پر بیٹھنے کی تصویر شیئر کی اور لکھا ’ اقتدار کی کرسی کا بھوکا‘۔

خواجہ سعد رفیق نے لکھا  ’آپ جتنے مرضی بڑے  ہوں کبھی دوسروں کی کرسی پر نہیں بیٹھتے، آداب سے عاری بدتمیز توشہ خان فتنہ وزیر اعلیٰٰ پنجاب کی کرسی پر براجمان‘۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی سوشل میڈیا صارف کی ایک ٹوئٹ شیئر کی جس میں عمران خان کی دو تصاویر موجود تھیں، ایک تصویر میں عمران خان کو اپنے دور حکومت میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے تو دوسری حالیہ تصویر میں انہیں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

اس تصویر کو ٹوئٹ کرتے ہوئے صارف نے عمران خان کو وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جس پر خواجہ آصف بھی پیچھے نہ رہے۔

خواجہ آصف نے لکھا کہ’اس شخص کو کرسی کی کتنی ہوس ہے،کوئی صاحب عزت  self respecting dignified انسان کسی اور عہدے دار کی کرسی پر نہیں بیٹھے گا، عمران خان کی یہ حرکت ان کی سوچ اور ذات کی پستی کی آئینہ دار ہے‘۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts