spot_img
Thursday, October 6, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsفوج اور عدلیہ پر ایسے تنقید کرتا ہوں جیسے باپ بیٹے پر...

فوج اور عدلیہ پر ایسے تنقید کرتا ہوں جیسے باپ بیٹے پر کرتا ہے: عمران خان

- Advertisement -
- Advertisement -

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ فوج اور عدلیہ پر تعمیری تنقید کرتا ہوں۔

چشتیاں کے جلسے میں عمران خان کا ایک اور عجیب بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ فوج اور عدلیہ سے متعلق بیان دے رہے ہیں۔

عمران خان اپنے بیان میں کہہ رہے ہیں کہ فوج اور عدلیہ پر تعمیری تنقید کرتا ہوں، ان پر ایسے تنقید کرتا ہوں جیسے باپ بیٹے پر کرتا ہے تاکہ وہ بہتر انسان بنے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے چشتیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان لوگوں کی کوشش ہے کہ پنجاب حکومت کو گرا دیں، مسٹر ایکس اور مسٹر وائی بھی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ نیا پلان بن رہا ہے، مجھےکہہ رہے ہیں کہ سیلاب کے لیے کام کرو سیاست نہ کرو، سیلاب کے لیے جو کام میں کروں گا سب سے زیادہ کام کروں گا اور حکومت سے بھی کراؤں گا، حقیقی آزادی کی تحریک بھی چلاؤں گا، تم چوروں کامقابلہ بھی کروں گا۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts