spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsمیں نے حکومت سے نہ گھر لیا، نہ گاڑی اور نہ پٹرول’...

میں نے حکومت سے نہ گھر لیا، نہ گاڑی اور نہ پٹرول’ مفتاح اسماعیل نے اے آر وائی کی خبر کو مسترد کردیا

- Advertisement -
- Advertisement -

مفتاح اسماعیل نے اے آر وائی کی خبرکو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے منسٹر انکلیو میں گھر دیا گیا ہے لیکن وہاں گیا تک نہیں اور نہ ہی منتقل ہونے کا کوئی ارادہ ہے، میں نے حکومت سے نہ گاڑی لی اور نہ ہی پیٹرول و تنخواہ لیتا ہوں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے منسٹر انکلیو کے گھر میں منتقل ہونے کی اے آر وائی کی خبروں کو مسترد کردیا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں اسلام آباد کے سیکٹر ایف 7 ٹو کے گھر میں رہتا ہوں، مجھے منسٹر انکلیو میں گھر دیا گیا ہے لیکن وہاں گیا تک نہیں۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ میرا منسٹر انکلیو کے گھر میں منتقل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، منسٹر انکلیو والے گھر میں ایک پیسہ تک خرچ نہیں کیا گیا، میں نے حکومت سے نہ گاڑی لی اور نہ ہی پیٹرول و تنخواہ لیتا ہوں۔

اس سے قبل اے آر وائی کے نئے بیوروچیف خاور گھمن نے خبر دی تھی کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل منسٹر انکلیو منقتل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے اپنی خبر میں وزیر خزانہ پر شاہ خرچیوں کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ وزیر خزانہ کی سرکاری تزین و آرائش پر 48 لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ تاہم وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے منسٹر انکلیو کے گھر میں منتقل ہونے کی اے آر وائی کی خبر کو مسترد کردیا۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts