spot_img
Monday, August 8, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsنواز شریف کو چند ہفتوں میں پاکستان کے عوام کی خدمت کرتا...

نواز شریف کو چند ہفتوں میں پاکستان کے عوام کی خدمت کرتا دیکھ رہا ہوں: جاوید لطیف

- Advertisement -
- Advertisement -

مسلم لیگ ن کے رہنما اور  وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں نواز  شریف کو پاکستان کے عوام کی خدمت کرتا دیکھ رہا ہوں۔

لندن میں مسلم لیگ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عوام نواز شریف کو پاکستان میں دیکھنا چاہتے ہیں، میں بھی نواز شریف کو آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان کے عوام کی خدمت کرتا دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پاکستان میں استقبال کروں گا، نواز شریف پاکستان کے جس ائیر پورٹ پر اتریں گے تو باہر عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہو گا۔

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کرپٹ خان کی جماعت کے خلاف فیصلہ آئین و قانون کے مطابق دیا، حکومت الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق اقدامات کر رہی ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف بھی نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن پہنچ گئے ہیں، حمزہ شہباز خاندان کے دیگر افراد سے بھی ملاقات کریں گے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts