spot_img
Monday, August 15, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsسینیئرصحافی ایاز امیر پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں،عمران...

سینیئرصحافی ایاز امیر پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں،عمران خان

- Advertisement -
- Advertisement -

سابق وزیراعظم عمران خان نے سینیئر صحافی ایاز امیر پر لاہور میں نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کی مذمت کی ہے۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ’لاہورمیں سینیئرصحافی ایاز امیر پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتاہوں۔شہریوں،صحافیوں اور حزب اختلاف کے سیاستدانوں کےساتھ روا رکھے جانے والے تشدد اور جعلی پرچوں کے ساتھ پاکستان فسطائیت کی بدترین دلدل میں اتر رہا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ریاست اخلاقی بالادستی کھو دیتی ہے تو تشدد پر اتر آتی ہے۔

واضح رہے کہ جمعے کی رات کو لاہور میں سینیئر صحافی ایاز امیر پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ایاز امیر نجی ٹی وی کے دفتر سے نکلے تو ایبٹ روڈ پر نامعلوم افراد نے روکا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

حملہ آوروں نے تشدد کر کے ایاز امیر سے موبائل فون اور پرس بھی چھین لیا۔

یاد رہے کہ سینیئر صحافی ایاز امیر نے جمعرات کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر ان ہی کی تقریب میں تنقید کی تھی۔

ایاز امیر نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو کھلواڑ اب پاکستان میں ہو چکا ہے اس میں خان صاحب کا بھی حصہ ہے، ہمیں بتایا گیا تھا کہ ایسا کپتان ہے، کپتان نے کرکٹ ٹیم میں یہ کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ نے پاکستان کو پراپرٹی ڈیلرز کے حوالے کر دیا تھا،صحافی ایاز امیر کی تنقید پر عمران خان جواباً مسکراتے رہے تھے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts