spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsخواہش ہے کہ بلاول میری زندگی میں وزیراعظم بنے،آصف زرداری

خواہش ہے کہ بلاول میری زندگی میں وزیراعظم بنے،آصف زرداری

- Advertisement -
- Advertisement -

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ  خواہش ہے کہ بلاول بھٹو میری زندگی میں وزیراعظم بنے۔

 گزشتہ روز نواب شاہ میں نومنتخب بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ’ بلاول جس ملک بھی گیا،وہاں سے دوستوں کےفون آئے کہ بلاول اچھی منسٹری چلا رہا ہے’۔

ا ن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھی پیپلزپارٹی کا وجود ہے،وہاں کوئی پارٹی کو دیکھنے والا نہیں ،اب پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ٹھیک کرنا ہے اور میں لاہور میں بیٹھ کر پارٹی کو دیکھوں گا۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ آج ملک میں مہنگائی ہے،یہ سب ان کا قصور ہےجنہوں نے مجھ سے فراڈ کیا۔

اس کے علاوہ آصف علی زرداری نے بلدیاتی انتخابات میں پی پی پی امیدواروں کو منتخب کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور کامیاب ہونے والے امیدواروں کو شاباشی بھی دی۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts