spot_img
Friday, October 7, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsافغانستان پر بروقت توجہ نہ دی گئی تو بڑا انسانی المیہ جنم...

افغانستان پر بروقت توجہ نہ دی گئی تو بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے: وزیر خارجہ

- Advertisement -
- Advertisement -

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مارگلہ ڈائیلاگ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان غذائی قلت کا شکار ہو سکتا ہے، افغانستان پر توجہ نہ دی گئی تو المیہ جنم لے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی انسانی بحران پر قابو پانے میں افغان بھائیوں کی مدد کر سکتی ہے، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس اتوار کو اسلام آباد میں ہو گا

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی آبادی ہے اور چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات انتہائی مضبوط ہیں، کورونا کے باوجود برطانیہ کو پاکستان سے برآمدات 28 فیصد بڑھیں، پاکستان میں رواں سال 30 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت میں مودی کی حکومت آنے پر مذاکرات کے لیے ہاتھ بڑھایا تھا، بھارت نے مذاکرات کی پاکستانی پیشکش پر اپنے دروازے بند کرنے کو ترجیح دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، ایشیا کو انتشار سے بچانے کے لیے مسئلہ کشمیر پر توجہ دینے کی ضروت ہے۔

امریکا کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts