spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsعمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملک میں کچھ اور ہو...

عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملک میں کچھ اور ہو گا، شیخ رشید

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے واضح طور پر حکومت اور اسپیکر قومی اسمبلی کو نہ ماننے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملک میں کچھ اور ہو گا

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت کو کسی بھی صورت تسلیم نہیں کریں گے، مسائل کا واحد حل الیکشن ہیں

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کسی سے کوئی بھی مذاکرات نہیں کیے جا رہے ہیں، فیصلہ ہوا ہے کہ اسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوں گے

شیخ رشید نے کہا کہ کاش! وزیراعظم ہاؤس اور وزرا کے گھروں میں بھی لوڈشیڈنگ ہو، ابھی لانگ مارچ کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا تو ملک میں کچھ اور ہو گا۔ انہوں نے ساتھ ہی واضح کیا کہ عمران خان اگر گرفتار ہوئے تو حکمت عملی بنا لی گئی ہے

 عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ صرف دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو لیکن عملاً صورتحال سب کے سامنے ہے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts