spot_img
Tuesday, August 9, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsپی ٹی آئی کے آئی ایم ایف معاہدے پر چلتے تو پیٹرول...

پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف معاہدے پر چلتے تو پیٹرول 300 روپےلیٹر ہوتا، مفتاح اسماعیل

- Advertisement -
- Advertisement -

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف معاہدے پر چلتے تو پیٹرول 300 روپے لیٹر ہوتا

اسلام آباد میں بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان فروری میں روس گئے،گندم اور گیس پر بات ہوئی، تیل کا کہیں ذکر نہیں تھا، اگر سستا تیل مل رہا ہوتا تو عمران خان مارچ میں لے لیتے، اگر شوکت ترین اورعمران خان کے آئی ایم ایف سےکیےگئے معاہدے پر چلتے تو اس وقت پیٹرول 300 روپےکا ہوتا

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ 18-2017 میں ہم گندم برآمد کر رہے تھے، اس سال درآمد کریں گے، پچھلی حکومت نے چینی 48 روپےکی برآمد کی اور پھر 96 روپےکی درآمدکی، ہمیں مشکل حالات میں پاکستان ملاہے لیکن ہم بہترحالات میں چھوڑ کر جائیں گے، امید ہے بہت جلد آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائےگا

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مشکل فیصلےکیے اور کریں گے، مشکل حالات میں پاکستان ملا، بہتر حالات میں چھوڑ کر جائیں گے، 1600 ارب روپےکا خسارہ پاور سیکٹر کا ہے ، ایس این جی پی ایل 200 ارب روپےکا نقصان کرچکی ہے، ہمیں 21 ارب ڈالر دوسرے ممالک کو واپس کرنے ہیں، 12 ارب ڈالرکا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو ذمہ داری ملے 2 مہینے ہوئے ہیں، ہم نے بہت سے سخت فیصلےکیے ہیں

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts