spot_img
Tuesday, August 9, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsجانور کا کان گرم ہے تو سمجھ جائیں کہ…بڑھتی ہوئی لمپی بیماری...

جانور کا کان گرم ہے تو سمجھ جائیں کہ…بڑھتی ہوئی لمپی بیماری میں قربانی کے جانور کیسے خریدیں؟

- Advertisement -
- Advertisement -

عیدالاضحیٰ کی آمد میں کچھ زیادہ عرصہ باقی نہیں رہا جبکہ اس عید کی اصل رونق وہ جانور ہوتے ہیں جو عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربان کیے جاتے ہیں- ان جانوروں کی خریداری کا سلسلہ عید سے کئی روز قبل ہی شروع ہوجاتا ہے-

لیکن اس بار خریدار جانوروں کی خریداری کے معاملے میں کچھ تذبذب کا شکار نظر آتے ہیں جس کی وجہ ان جانوروں میں پائی جانے والی لمپی اسکن کی بیماری ہے جو خریداروں کو خریداری سے روک رہی ہے-

لمپی اسکن کی بیماری کیا ہے اور ایسے حالات میں جانور کی خریداری کیسے کی جائے؟ یہ اور ان جیسے کئی اہم سوالات کے جوابات کے لیے ہماری ویب کے نمائندے نے ڈاکٹر کیول اسودانی سے خصوصی بات چیت کی اور اہم معلومات حاصل کیں- یہ اہم معلومات ڈاکٹر صاحب کی زبانی اس آرٹیکل میں ویڈیو انٹرویو کی صورت میں موجود ہیں جس کے ذریعے آپ بھی اپنے شکوک و شبہات دور کرسکتے ہیں-

ڈاکٹر کیول کے مطابق گائے میں موجود لمپی اسکن کی بیماری ایک وائرل بیماری ہے- بدقسمتی سے وائرل بیماری سب سے زیادہ نقصان بھی پہنچاتی ہے اور خطرناک بھی ہوتی ہے-

ایک اندازے کے مطابق گائے میں لمپی اسکن کی بیماری کا پہلا کیس بلوچستان میں سامنے آیا جس کے بعد یہ سندھ میں بھی آ گئی- تاہم صوبائی اور وفاقی حکومت کی کوشش سے اس بیماری پر قابو پا لیا گیا-

سندھ گورنمنٹ جانوروں کی ویکسین لگوا کر اس بیماری پر بڑے پیمانے پر قابو پایا ہے- لیکن اس وقت یہ بیماری پورے پاکستان میں پھیل چکی ہے-

جانور کی صحت کی پہچان کے لیے یہ ضروری ہے کہ اگر آپ کو جانور سست نظر آئے تو سمجھ جائیں کہ جانور کسی بیماری کا شکار ہے- اور لمپی اسکن سمیت ہر بیماری میں جانور سست نظر آتا ہے-

بیمار جانور کی آنکھوں اور ناک کے علاوہ منہ سے بھی پانی نکلتا دکھائی دیتا ہے-

لمپی اسکن کی بیماری کی سب سے بڑی علامت یہ ہے کہ جانور کے جسم پر پھوڑے نکل آتے ہیں جو آہستہ آہستہ گلٹیوں کی شکل اختیار کر جاتے ہیں-

سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ لمپی کی بیماری اگر جانور میں ہو بھی تو وہ 12 دن تک ظاہر ہی نہیں ہوتی اور 14 دن بعد اس کی علامات سامنے آنا شروع ہوتی ہیں- اس بعض اوقات بیوپاری اس بات سے بےخبر ہوتا ہے کہ اس کے پاس موجود جانور میں یہ بیماری ہے بھی کہ نہیں-

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts