spot_img
Thursday, October 6, 2022
spot_img

-

ہومLatest News'مجھے دیوار سے لگایا جارہا ہے ،اگر یہ سب اسی طرح چلتا...

‘مجھے دیوار سے لگایا جارہا ہے ،اگر یہ سب اسی طرح چلتا رہا تو برداشت ختم ہوجائے گی’

- Advertisement -
- Advertisement -

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر ملک میں فوری عام انتخابات کروانے کا مطالبہ کردیا۔

گزشتہ روز اپنے ویڈیو خطاب میں عمران خان نے کہا کہ اوپر بیٹھنے والوں کو پی ٹی آئی کی مقبولیت کا اندازہ ہوگیا ، ملک کو دلدل سے نکالنے کے لیے فوری الیکشن کروائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جتنی دیر کرتے جائیں گے بحران بڑھتا جائے گا، اس حکومت کی ساکھ نہ ملک میں ہے نہ ملک سے باہر ، سیاسی استحکام نہیں آیا تو خوف ہے کہ صورتِ حال سب کے ہاتھ سے نہ نکل جائے ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے دیوار سے لگایا جارہا ہے ، اگر یہ سب اسی طرح چلتا رہا تو برداشت ختم ہوجائے گی اور مجھے جلد احتجاج کی کال دینا پڑے گی۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts