spot_img
Friday, October 7, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsعمران اسماعیل نے این اے 245میں پولنگ سے قبل ہی دھاندلی کا...

عمران اسماعیل نے این اے 245میں پولنگ سے قبل ہی دھاندلی کا الزام لگا دیا

- Advertisement -
- Advertisement -

تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کراچی کے حلقے این اے 245 میں پولنگ سے قبل ہی دھاندلی کا الزام لگا دیا۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ سامان پولنگ اسٹیشن پہنچ چکا لیکن معلوم نہیں کہ پولنگ کا سامان محفوظ ہاتھوں میں ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے، ایم کیوایم کوپیپلز پارٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نشست آپ کی ہے۔

اس کے علاوہ پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے صحافیوں سے بدتمیزی بھی کی۔

 پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے چینلز کے مائیک اٹھا کر سیلفیز لینے کی کوشش کی گئی، صحافیوں کے منع کرنے پر کارکنان نے بدتمیزی اور ہاتھا پائی کی اور بات گالم گلوچ تک جاپہنچی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں 15 امیدوار مدمقابل ہیں۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts