spot_img
Saturday, May 28, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsعمران خان کرسی چھین جانے کے خوف میں مبتلا، آپ بچ نہیں...

عمران خان کرسی چھین جانے کے خوف میں مبتلا، آپ بچ نہیں سکتے: مریم اورنگزیب

- Advertisement -

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کرسی چھین جانے کے خوف میں مبتلا، ان کو پتا چل چکا ہے اب ان کے گھر جانے کا وقت ہوگیا، یہ مکافات عمل ہے، آپ بچ نہیں سکتے، دھمکی دیتے ہیں چھوڑوں گا نہیں، خطرناک ہوجاؤں گا، آپ نے تو پہلے ہی عوام کو جینے کے قابل نہیں چھوڑا، اب آپ کا گریبان ہوگا اور عوام کا ہاتھ ہوگا۔

ترجمان پاکسان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے انتقام نے ہمارا خوف ختم کر دیا ہے، شہباز شریف کو کریمنل کہنے کی ہمت کیسے ہوئی ؟ جب آپ سڑکوں پر تھے اس وقت وزیراعظم نواز شریف تھے، سڑکوں پر آنے کی دھمکیاں کسے دیتے ہیں؟ فارن فنڈنگ کیس میں طاہر اقبال، محمد رفیق کون ہے ؟ کریمنل آٹا، چینی چوری کرنے والا ہوتا ہے، کریمنل وہ ہوتا ہے جو 1200 ارب کا آٹا کھا جائے، کرسی سے اترے تو کوئی آپ کا نام لینے والا نہیں ہوگا، عمران خان شہباز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آر ٹی ایس کو بٹھا کر عمران خان کو لایا گیا، آپ نے 26 اکاؤنٹس کھولے، الیکشن کمیشن میں ریکارڈ جمع نہیں کرایا، آپ کے گھر جانے کا وقت آگیا ہے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts