spot_img
Friday, September 30, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsعمران خان سیاستدان نہیں، ان کی جماعت بدمعاشوں کا ٹولہ ہے: مریم...

عمران خان سیاستدان نہیں، ان کی جماعت بدمعاشوں کا ٹولہ ہے: مریم نواز

- Advertisement -
- Advertisement -

نائب صدر نون لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ نہ تو عمران خان سیاستدان ہے نہ اس کی جماعت کوئی سیاسی جماعت ہے، یہ جماعت بدمعاشوں اور اوباشوں کا ٹولہ ہے۔

چشتیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ ٹولہ بیرون ملک سے فنڈنگ لے کر پاکستان میں آگ لگانے کی سازش کررہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف وہ آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں جو عمران خان نے لگائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے عمران خان نے توڑے، قیمت پورا پاکستان ادا کر رہا ہے۔

دوسری طرف جیو نیوز سے خصوصی بات  چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو شخص فارن فنڈنگ کےذریعے پاکستان پر لانچ کیا گیا ہو، اقتدار میں ہو تو تباہی مچائے، باہر ہو تو تباہی مچائے، اداروں پر اور پاکستان کی اقدار پر حملہ آور ہو، اس سے بڑا خطرناک اور کون ہوسکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ اس خطرناک کو ہم گھر تک پہنچا کر آئیں گے، یہ دھمکیاں کسی اور کو دے۔

مریم نواز نے کہا کہ اس پرفرد جرم عائد نہیں بلکہ اسے سزا ملنی چاہیے، فارن فنڈنگ، توہین عدالت اور توشہ خانہ میں یہ قصور وار ہے، ثبوت ہیں، سزا ملنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سیاستدان بنا پھرتا ہے، یہ سیاستدان نہیں، کہیں بچ کے نہ نکل جائے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts