spot_img
Monday, September 26, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsعمران خان بنی گالا میں ہی موجود ہیں،فیصل واوڈا کا دعویٰ

عمران خان بنی گالا میں ہی موجود ہیں،فیصل واوڈا کا دعویٰ

- Advertisement -
- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان بنی گالا میں موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ‘میری ابھی بات ہوئی ہے عمران خان بنی گالا میں موجود ہیں اور پر سکون ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نواز شریف کی طرح بھگوڑے نہیں جو بہانہ کر کے بھاگ جائیں، امپورٹڈ حکومت شرم کرے ان ہتھکنڈوں سے کچھ نہیں ہو گا۔

اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے میں گرفتاری سے بچنےکے لیے بنی گالا سے چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے بنی گالا میں موجود نہیں ہیں۔

خیال رہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کا امکان ہے، رہنما پی ٹی آئی مراد سعید نے دعویٰ کیا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے آرڈرز جاری ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی بنی گالا میں رہائش گاہ کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ جانے والا راستہ غیرمتعلقہ افراد کیلئے بند کردیا گیا اور صرف عمران خان کےقریبی لوگوں اورعلاقہ مکینوں کو داخلےکی اجازت ہے۔

پولیس کی اضافی نفری اور ایف سی اہلکار بھی موقع پر موجود ہیں جبکہ پی ٹی آئی کارکنان بھی اسی چوک پر جمع ہیں۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts